30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دے دئیے تھے چونکہ اشرفیاں خلط ملط ہوگئیں اب مجھ کو ان کی تمیز بھی باقی نہیں رہی کہ وہ کون سی ہیں اور حاجی صاحب خواہ مجھ سے بالکل روپیہ لے لیں خواہ اشرفیاں خواہ نوٹ،لہٰذا اس صورت مذکورہ میں حاجی محمد قاسم صاحب اس روپیہ میں سے کسی شخص کو سوا سو روپیہ حج کے واسطے دلاسکتے ہیں یانہیں؟ ازروئے شرع مطہر کے اس کی ممانعت تونہیں ہے؟ اور حاجی صاحب اس کا ثواب عنداﷲ تعالٰی پائیں گے؟ بیّنوا و عنداﷲ تعالٰی توجروا(بیان فرمائیے تاکہ اﷲ تعالٰی کے ہاں سے اجروثواب پاؤ۔ت)
الجواب:
جبکہ وہ اشرفیاں وکیل نے اپنے مال میں خلط کرلیں کہ اب تمیز نہیں ہوسکتی تو وہ مال ہلاك ہوگیا اور وکیل پر اس کی ضمان لازم ہوئی فان الخلط استھلاك والمستھلك کغاصب مضمون والضمان مغیر(اس لئے کہ کسی کے مال کو اپنے مال میں ملادینا اسے ہلاك کرتاہے اور ہلاك کرنے والا غاصب کی طرح ہے اور غصب میں ضمان ہے اور ضمان میں تبدیلی پیدا کرنے والا ہے۔ ت)تو دینے والے کو اس روپے میں تصرف مذکور جائزہے خصوصًا اب کہ وہ کام ہی ملتوی ہوگیا اور دینے والا اُسے اب بھی کار قربت میں صرف کرناچاہتاہے تو یہ صورت ثواب کی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۲۷: ازسرماگنج ضلع مظفرپور مرسلہ مولوی ظہیرالدین یکم ذیقعد ۱۳۲۴ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کے یہاں پشتہا پشت سے شراب کی بکری کاروزگار ہوتاتھا اب اس نے ایك لائق وشریف آدمی کی ہدایت وفہمائش پرشراب کی بکری کے روزگار سے تائب ہوکر اس امر کا منجر ہواکہ جس قدرمال و زر میرے پاس ہے اس کے پاك ہونے کی کیا صورت ہے،جس پر ایك عالم صاحب نے فرمایا کہ بعض علماء کے نزدیك حیلہ شرعی یہ ہے کہ تبادلہ جنس کرڈالنے سے ان شاء اﷲ تعالٰی وہ مال پاك ہوجائے گا،واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب۔اُسی جلسہ میں دوسرے عالم صاحب نے یہ فرمایا کہ نہیں نہیں ہرگز نہیں وہ مال کسی صورت سے پاك نہیں ہوسکتا ہے بلکہ اس مال کو دریا بُرد کردیناچاہیے بجزدریا بُرد کردینے کے اس مال کے استعمال کی کوئی صورت نہیں،اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ سائل اس مال کو کیاکرے،آیا دریا بُرد کرکے محتاج رہ جائے یا اس کے جواز کی کوئی صورت بھی ہے جیسا کہ عالم صاحب نمبرایك نے فرمایا ہے۔ بیّنواتوجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجروثواب پاؤ۔ت)فقط۔
الجواب:
دریا بُرد کردینے کاحکم محض باطل ہے اور دوسری جنس سے بدلنے میں عہدبرآری نہ ہوگی حکم شرع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع