30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الماخوذ منہ لاستحالۃ اجتماع ملکین علی شیئ واحد فلم یجب الرد وانما وجب الانخلاع عنہ اما بالرد واما بالتصدق کما ھو سبیل سائر الاملاك الخبیثۃ۔ |
مال لیاگیا اب اس کی ملکیت باقی نہ رہی(بلکہ ختم ہوگئی)اس لئے کہ ایك چیز پر بیك وقت دو مِلك جمع ہونے محال ہیں(کہ اصل شخص بھی مالك ہو اور سودخور بھی۔مترجم)لہٰذا مال ماخوذ کا واپس کرنا ضروری نہیں بلکہ اس سے علیحدگی واجب ہے خواہ بصورتِ رد(یعنی لوٹانے کے)ہو یا بصورتِ خیرات،جیسا کہ تمام املاك خبیثہ میں یہی طریقہ ہے۔(ت) |
ہاں جس سے لیا انہیں یا ان کے ورثہ کو دینا یہاں بھی اولٰی ہے کما نص علیہ فی الغنیۃ والخیریۃ والھندیۃ وغیرھا(جیسا کہ غنیہ،خیریہ اور ہندیہ وغیرہ میں اس کی صراحت کی گئی ہے۔ت)رہا استبدال یعنی اس مال کے عوض دوسری چیز خریدنا،اس کی دوصورتیں ہیں اگر وہ مال کہ ناجائز ذرائع سے حاصل کیا زروسیم کے سوا اشیاء متعینہ سے تھا جیسے زمین یاکپڑا یا برتن وغیرہا اس کے عوض کوئی جائداد خریدی یا اس سے تجارت کی تو وہ جائداد تجارت سب خبیث وحرام ہے،اور اگر وہ مال سوناچاندی روپیہ اشرفی تھا اور اس سے کوئی جائداد مول لی یاتجارت کی تومذہب مفتٰی بہ میں اگر عقد ونقد دونوں اس زرِ حرام پرجمع ہوئے یعنی وہی حرام روپیہ بائع کو دکھاکر کہا کہ اس کے عوض فلاں شَے دے دے پھر وہی روپیہ اس کے ثمن میں دے دیا یاپہلے سے وہ حرام روپیہ بائع کو دے دیا اور اس کے بدلے کوئی چیز مول لی تو وہ چیز مطلقًا حرام و خبیث ہے جبکہ یہ روپیہ غصب یاسرقہ یارشوت واجرتِ زنا یاغنا وامثال ذلك کا ہے جن میں اس کی مِلك اصلًا نہیں ہوتی،اور اگرعقد ونقد دونوں جمع نہ ہوئے مثلًا مطلقًا خریدی کہ فلاں چیز دے دے پھر ثمن میں وہ زرحرام دیا یازرحرام دکھاکر خریدی مگردیتے وقت دوسرا روپیہ دیا تو وہ خرید کردہ شے پاك ہے۔یوہیں اگرروپیہ ربا وغیرہ عقود فاسدہ سے حاصل کیاتھا اور اس کے عوض کوئی شے خریدی تو اس خریدی ہوئی شے میں خباثت نہ آئے گی۔ تنویرالابصار میں ہے:
|
تصدق لوتصرف فی المغصوب والودیعۃ وربح اذا کان متعینا بالاشارۃ او بالشراء بدراھم الودیعۃ او الغصب ونقدھا |
اگرغصب کردہ چیز اور امانت میں اس نے تصرف کیا اور نفع کمایا ہو تو اسے خیرات کردے جبکہ وہ اشارہ سے متعین ہو اور اگرامانت اور غصب شدہ دراہم سے کوئی چیز خریدی اور وہی دراہم تبادلہ میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع