دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

 

میں سے کسی حرام شَے کو بعینہٖ جانتاہے تو اس صورت میں اس کے لئے بطور حکم حلال ہے ہاں تقوٰی اور دیانت کاتقاضا یہ ہے کہ اس سے پرہیز کرے تو اس کے لئے زیادہ بہتر ہے۔اور اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ علم والاہے۔(ت)

مسئلہ ۲۲۵:             ازبجنور مرسلہ محمد حسن نائب محافظ دفتر کلکٹری            ۲۰/ربیع الاول ۱۳۲۳ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس باب میں کہ کسی شخص نے کچھ مال بذریعہ سُود یارشوت یاتغنی یاچوری وغیرہ کسی ذریعہ حرام سے حاصل کیا اور اس مال کے ذریعہ سے کوئی جائداد خرید کی یاکامِ تجارت جاری کیا تو اب اس جائداد یاتجارت کی آمدنی اس شخص کے اور اس کے توابعین و لواحقین کے حق میں مباح ہے یا نہیں؟ اگرمباح ہے تو کس صورت اور کس دلیل سے؟ اور اس وبال دارین سے سبکدوش ہونےکا عندالشرع کیاطریقہ ہے؟ فقہ حنفی کی رُو سے مع حوالہ کتب جواب بواپسی ڈاك ارشاد فرمایاجائے۔بیّنواتوجروا۔

الجواب:

جومال رشوت یاتغنی یاچوری سے حاصل کیا اس پرفرض ہے کہ جس جس سے لیا اُن پر واپس کردے،وہ نہ رہے ہوں اُن کے ورثہ کو دے،پتا نہ چلے تو فقیروں پرتصدق کرے،خریدوفروخت کسی کام میں اُس مال کالگانا حرام قطعی ہے،بغیر صورت مذکورہ کے کوئی طریقہ اس کے وبال سے سبکدوشی کانہیں۔یہی حکم سُود وغیرہ عقودِفاسدہ کاہے فرق صرف اتنا ہے کہ یہاں جس سے لیا بالخصوص انہیںواپس کرنا فرض نہیں بلکہ اسے اختیار ہے کہ اسے واپس دے خواہ ابتداء تصدق کردے،

وذٰلك لان الحرمۃ فی الرشوۃ وامثالھا لعدم الملك اصلا فھو عندہ کالمغصوب فیجب الرد علی المالك او ورثتہ ما امکن اما فی الربٰو اواشباھہ فلفساد الملك وخبثہ و اذا قدملکہ بالقبض ملکا خبیثا لم یبق مملوك

یہ اس لئے کہ رشوت اور اس جیسے مال میں ملکیت بالکل نہ ہونے کی وجہ سے حرمت ہے لہٰذا وہ مال رشوت لینے والے کے پاس غصب شدہ مال کی طرح ہے لہٰذا ضروری ہے کہ جس حد تك ممکن ہو وہ مال اس کے مالك یا اس کے ورثاء کو لوٹادیاجائے پس ایساکرنا واجب ہے،سُود یا اس جیسی اشیاء میں فسادِ مِلك اور خباثت کی بناء پر بوجہ قبضہ اس کا مالك بن گیا تو جس سے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن