30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ما بایدیھن غصب لایملکنہ(اس لئے کہ تمہیں معلوم ہوگیا کہ جو کچھ عورتوں کے ہاتھوں میں ہے وہ غصب شدہ ہے جس کی وہ مالك نہیں ہیں۔ت)تو وہ بھی اُسی تصدق کی محل ہیں اور ماں ہونا اس صدقہ واجبہ کے منافی نہیں کہ یہ صدقہ خود اُس کے اپنے مال کانہیں،
|
کما علم بل اموال ضوائع لایعرف اربابھا فیحل لھا التصدق بھا علی ابیھا وابنھا وامھا وبنتھا وفی الھندیۃ عن القنیۃ لہ مال فیہ شبھۃ اذا تصدق بہ علی ابیہ یکفیہ ذٰلك ولایشترط التصدق علی الاجنبی وکذا اذا کان ابنہ معہ حین کان یبیع ویشتری وفیھا بیوع فاسدۃ فوھب جمیع مالہ لابنہ ھذا خرج من العھدۃ[1] ۱ھ اقول:فاذا کان ھذا فیما قدمبلکہ ملکا ففیما لم یمبلکہ اظھرواولٰی۔ |
جیسا کہ معلوم ہوگیا بلکہ یہ اموال ضائعہ کی قسم سے ہے کہ جن کے مالك نامعلوم ہیں لہٰذا ان مالوں کا اپنے ماں باپ اور بیٹے بیٹی پر خیرات کردیناحلال ہے،فتاوٰی عالمگیری میں قنیہ کے حوالے سے مذکور ہے کہ اگر کسی کے پاس مشکوك ومشتبہ مال ہو تو وہ اپنے والد کو بطور صدقہ،خیرات دے دے تو یہ اس کے لئے کافی ہے لہٰذا کسی اجنبی پر صدقہ کرنا شرط نہیں۔اسی طرح جب اس کا بیٹا کاروبارِ خریدوفروخت میں اُس کے ساتھ ہو اور اس کاروباری سلسلے میں فاسد سودے بھی ہوں پھر وہ شخص اپنا تمام مال اس بیٹے کو ہبہ کردے تو وہ شخص اپنا تمام مال اس بیٹے کو ہبہ کردے تو وہ ذمہ داری سے بری الذمہ ہوجائے گا ۱ھ میں کہتاہوں جب یہ حکم اس میں ہے کہ جس کا یہ مالك ہے اور جس کا یہ مالك نہیں تو اس میں اجرائے حکم زیادہ واضح اور زیادہ بہترہے۔(ت) |
پس اگر اس عورت نے وہ مال اُنہیں دے ڈالا تھا اور اُنہوں نے قبضہ کرلیا جب توظاہر ہے کہ صدقہ اپنے محل کو پہنچ گیا اُس کی ماں بہنیں اُس کی مالك ہوگئیں اور وہ مال اُن کے لئے طیب ہوگیا ولایضر الشیوع الصدقۃ وان ضرالھبۃ(صدقہ کو غیرمنقسم ہونا کوئی نقصان نہیں پہنچاتا اگرچہ ہبہ کو نقصان دیتاہے۔ت)اب عورت کو اُن سے واپسی کااختیار نہیں لان الصدقۃ لاتسترد وکان القرابۃ المحرمۃ مانعۃ لرجوع(اس لئے کہ صدقہ واپس نہیں کیاجاسکتا کیونکہ محرم رشتہ واپس کرنے سے مانع ہے۔ت)اور اگردے ڈالنانہ تھا بلکہ صرف آپ اُس ناپاك مال سے بے علاقہ ہونا منظور تھا اور"تم کو چھوڑا"کے یہ معنی تھے کہ تم ہنوز اسی ناپاك پیشے مں ہو تم جانو اوریہ ناپاك مال مجھے اس سے تعلق نہیں اس صورت میں بھی جبکہ انہوں نے قبضہ کرلیا تو ایك مال ضائعہ حق فقراء تھا جس پر فقراء کاقبضہ ہوگیا،یہ عورت اُس کی مالك نہ تھی کہ فقرا سے مطالبہ واپسی کرسکے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع