30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ ہے کہ اسے آرام دے اور خود کام کرے،ہاں اگرزید اسے مجبور کرتاہے تو ضرور گنہگار ونالائق ہے،باپ کا مال بیٹے کو اس کی رضا سے قدر رضا تك حلال ہے ورنہ حرام،شریك ہوں خواہ جدا،باپ کا حق بیٹے پر ہمیشہ رہتاہے،یونہی بیٹے کاباپ پر،ہاں بعض حقوق وقت تك محدود ہیں جیسے لڑکا جب جوان ہوجائے باپ پر اس کا نفقہ واجب نہیں رہتا۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۲۱: از ضلع شیب ساگر ڈاکخانہ انگوری مقام شام گوری ملك آسام مرسلہ عبدالمجید صاحب ۱۱/شعبان ۱۳۲۱ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدانگریز نے ہندہ مسلمہ کو قریب بیس برس کے عورت بناکر رکھا اُن کی طرف سے کئی ہولے موجود ہیں،اب ہندہ ضعیفہ ہوئی،ہندہ نے انگریز سے کہا کہ کچھ روزینہ بندوبست کرکے مجھ کو چھوڑدو ہم آپس میں بھائی بند کے پاس مسلمان ہوکر رہے تاکہ اﷲ تعالٰی خاتمہ بالخیر کرے۔اب ہندہ نے کسی عالم کے پاس چند مسلمان کے مقابل توبہ کیا اور ضامن بھی دیا آمدورفت نہ ہونے کے لئے،فاصلہ درمیان دونوں کے ۳روزہ کی راہ ہے اسباب حاصلہ اور تنخواہ کے سوا اور کوئی صورت اوقات بسری کے واسطے نہیں اور اگراسباب حاصلہ اور چارروپیہ روزینہ جاریہ سے منع کیاجائے تو پھر انکار اسلام کا خوف ہے،اب آیا ان صورتوں میں ان کا مسلمان ہوناصحیح ہوگا یانہ ہوگا؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
ہندہ کا اسلام صحیح ہے بلکہ اگر اس مدت بست ۲۰ سال میں کہ وہ انگریز کے پاس رہی کوئی قول و فعل کفرنہ کیا تھا تو وہ جب بھی مسلمان تھی اگرچہ اشد سخت ملعون کبیرہ کی مرتکب تھی کہ ایك توزنا،دوسرے وہ بھی کافر سے۔اہلسنّت کے مذہب میں آدمی کسی گناہ کے باعث اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔
|
لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:وان زنی وان سرق علی رغم انف ابی ذر[1]۔ |
حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے اس ارشاد کی وجہ سے "اگرچہ زنا کرے اگرچہ چوری کرے،ابوذر کی ناك خاك آلود ہونے کے باوجود(یعنی بالفرض وہ تنگی اورکوفت محسوس کریں تب بھی)۔(ت) |
اور یہیں سے ظاہر ہوا کہ اگربالفرض ہندہ نے اس زمانے میں معاذاﷲ اپنا دین بدل دیا اور کفر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع