دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

قلت فماوقع فی مدانیات العقود الدریۃ سھو کما نبھت علیہ فیما علقت علی ردالمحتار۔

میں کہتاہوں جو کچھ عقود الدریہ کی بحث مدانیات میں واقع ہوا وہ سہوًا ہے اور بھول ہے جیسا کہ میں نے فتاوٰی شامی کی تعلیق(حاشیہ)میں اس پر متنبہ اور آگاہ کیاہے۔(ت)

اور خبث ملك فقیر کو تصدق میں لینے سے مانع نہیں،

فی الھندیۃ عن الحاوی عن الامام ابی بکر قیل لہ ان فقیرا یأخذ جائزۃ السلطان مع علمہ ان السلطان یأخذھا غصبا ایحل لہ قال ان خلط ذٰلك بدراھم اخری فانہ لاباس بہ[1] الی اٰخرہ۔واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ اتم واحکم۔

چنانچہ عالمگیری میں الحاوی اس نے امام ابوبکر سے نقل کیاہے کہ ان سے کہاگیا کہ فقیر بادشاہ سے انعام لیتاہے جبکہ وہ جانتاہےکہ بادشاہ نے وہ انعام یامال بطورِ غصب لے رکھاہے تو کیا یہ اس کے لئے حلال ہوگا؟ ارشاد فرمایا کہ اگر وہ دراہم، انعام دوسرے دراہم میں ملاڈالے تو پھر کوئی مضائقہ نہیں (عبارت مکمل)۔اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے اور اس کا علم نہایت درجہ مکمل اور پختہ ہے۔(ت)

مسئلہ ۲۱۸                                ازجائس رائے بریلی محلہ زیر مسجد مکان حاجی ابراہیم مرسلہ ولی ا ﷲ                ۱۳۴۰ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں،سُود اور رشوت کامال توبہ سے پاك ہوجاتاہے اور اس کے یہاں نوکری کرنا اور کھانا جائزہے یانہیں؟ فقط۔

الجواب:

زبانی توبہ سے حرام مال پاك نہیں ہوسکتا بلکہ توبہ کے لئے شرط ہے کہ جس جس سے لیاہے واپس دے،وہ نہ رہے ہوں ان کے وارثوں کو دے،پتانہ چلے تو اُتنا مال تصدّق کردے،بے اس کے گناہ سے برأت نہیں،اس کے یہاں نوکری کرنا،تنخواہ لینا،کھانا کھانا جائز ہے جبکہ وہ چیز جو اسے دے اس کا بعینہٖ مال حرام ہونا نہ معلوم ہو۔

کما فی الھندیۃ [2]عن الذخیرۃ

جیسا کہ فتاوٰی عالمگیری میں ذخیرہ کے حوالہ سے

 


 

 



[1] الفتاوٰی الھندیۃ کتاب الکراھیۃ نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۴۲

[2] الفتاوٰی الھندیۃ کتاب الکراھیۃ نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن