دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ایك چٹان گر کر غار کے منہ پر ڈھك گئی یہ بند ہوگئی،آپس میں بولے خدا کی قسم یہاں سے نجات نہ پاؤ گے"الاّ ان تدعوا اﷲ بصالح اعمالکم"مگر یہ کہ نیك اعمال کو وسیلہ کرکے حضرت عزوجل سے دعاکرو،ہرایك نے اپنا اپنا ایك اعلٰی درجے کا نیك عمل بیان کیا اور اس کے توسّل سے دعا کی،چٹان تھوڑی تھوڑی کھلتی گئی،تیسرے کی دعا پر بالکل ہٹ گئی اور انہوں نے نجات پائی۔ان میں ایك دعا یہ تھی کہ میرے چچا کی بیٹی مجھے سب سے زیادہ پیاری تھی میں نے اس سے بدکاری چاہی وہ باز رہی یہاں تك کہ ایك سال قحط میں مبتلا ہوکر میرے پاس آئی"فاعطیتھا عشرین ومائۃ دینار علی ان تخلی بینی وبین نفسھا ففعلت"میں نے اسے ایك سو بیس اشرفیاں اس شرط پر دیں کہ مجھے اپنے اوپر قدرت دے اس نے قبول کیا جب میں نے اس پردسترس پائی اور قریب ہوا کہ زنا واقع ہو وہ روئی اور کہا میں نے یہ کام کبھی نہ کیا احتیاج نے مجھے مجبور کردیا اﷲ سے ڈر اور ناحق طور پر مہر کو نہ توڑ،میں اس سے ڈرا اور اس فعل سے باز رہا اور وہ اشرفیاں بھی اسی کو چھوڑ دیں"اللّھم ان کنت فعلت ذٰلك ابتغاء وجھك ففرّج عنّا مانحن فیہ الٰہی!"اگر میں نے یہ کام تیری رضا چاہنے کے لئے کیا ہو تو ہمیں اس بلاسے نجات دے،اس پر چٹان سِرکی[1]۔ اس حدیث جلیل عظیم سے ظاہر ہے کہ وہ اشرفیاں اس عورت کے لئے مال حلال ہوگئیں ورنہ اس کا اسے رکھنا حرام ہوتا اور جب اسے رکھنا حرام ہوتا اسے چھوڑ دینا او رواپس نہ کرنا حرام ہوتا کہ جس چیز کا لینا حرام ہے اس کا دینا بھی حرام ہے۔

ماحرم اخذہ حرم اعطاؤہ [2] والمانع منھما من جھۃ الشرع لالمجرد حق الغیر فکان یجب علیھما رفعہ اعدا ما للمعصیۃ۔

جس چیز کا لینا حرام ہے اس کا دینا بھی حرام ہے،ان دونوں کامانع شریعت کی طرف سے ہے نہ کہ محض حقِ غیر،لہٰذا ان دونوں پر گناہ کو زائل اور ختم کرنے کے لئے اس کادفع واجب تھا(یعنی عورت لینے والی رقم کو اپنے پاس نہ رکھتی اور دینے والا مرد اسے واپس لیتا)جب یہ دونوں کام نہ ہوئے تو معلوم ہوا کہ وہ رقم حلال ہے۔(ت)

حالانکہ وہ اشرفیاں خاص وہی تھیں جو بشرط زنا دی گئی تھیں توبہ نے انہیں بھی حلال کردیا 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الاجارہ باب من استاجراجیرًا قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۰۳،صحیح مسلم کتاب الذکر والدعاء باب قصۃ اصحاب الغار قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۳۵۳

[2] ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ باب العشر داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن