دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

کرایہ حرام نہیں،اقوال نامشروع جو بیٹھنے والے کفّار بکیں گے کرسی پرموقوف نہیں کرسی ان میں معین و موید نہیں کوئی وجہ حرج نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۱۴:                              از بسولی ضلع بدایوں مرسلہ خلیل احمد صاحب                               ۹ شوال ۱۳۱۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائےدین اس مسئلہ میں کہ پیشہ وران ذیل کی بابت شرع کیاحکم دیتی ہے۔

(۱)قاطع الشجر          (۲)ذابح البقر            (۳)دائم الخمر           (۴)بائع البشر

الجواب:

حُر آدمی کی بیع اور شراب پینا دونوں حرام قطعی ہیں خصوصًا شرب خمر کی مداومت کہ وہ تو گناہ کبیرہ پر اصرار ہوا جو سخت ترکبیرہ عظیمہ ہوگیا اور ذبح بقروقطع شجر کے پیشے میں مضائقہ نہیں،یہ جو عوام میں بنام حدیث مشہور ہے کہ"ذابح البقر وقاطع الشجر" جنت میں نہ جائے گا"محض غلط ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۱۵:              ازبیجا پور گجرات ضلع بڑودہ شمالی کڑی پرانت مرسلہ حافظ محمد بن سلیمان میاں محلہ بہورواٹر             ۱۵شعبان ۱۳۱۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ نام ایك طوائف کو خالد ایك امیر نے سَو روپے ماہواری پر نوکر رکھاتاکہ اس سے وطی کرے اور ہروقت ہم صحبت رہے یکایك ہندہ کو ہدایت ربانی نصیب ہوئی اور اس کام سے تائب ہوئی لیکن اس امیر نے وہی پگار اس کے نام پر برقرار رکھا اور اس کے لڑکے زید نے بعد وفات خالد کے وہی پگار جاری رکھا،وہ ہندہ اس پگار سے کارِ خیر اور مساکین اور یتیم اور رانڈوں کو پرورش کرتی ہے اور خیرات جاری ہے اس سبب سے وہ پگار سے خیرات لینا اور کھانا وغیرہ حلال ہے یانہیں؟ اور ثواب ہوتاہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

جب تك وہ وظیفہ ہندہ کو بمعاوضہ زنا ملتاتھا ضرور حرام قطعی تھا،نہ اس سے خیرات ہوسکتی تھی،مگر جب ہندہ تائبہ ہوگئی اور اس کے بعد بھی امیر نے وظیفہ جاری رکھا اب اس کے بیٹے کی طرف سے جاری ہے تو صاف ظاہر ہے کہ یہ کسی گناہ کے معاوضہ میں نہیں یہ ضرور مال حلال ہے،صحیح بخاری وصحیح مسلم میں قصہ اصحاب الرقیم میں جس کا اشارہ قرآن عظیم میں بھی موجود،حضور سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ تین مسافر رات کو ایك غار میں ٹھہرے پہاڑ سے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن