دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۲۱۲:                              ۱۱جمادی الاولٰی ۱۳۱۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ یہاں بھٹیارن کا دستور ہے جب ان میں کوئی عورت بدکاری کرتی ہے خاوند اسے طلاق دے کر چودھری کے سپرد کردیتاہے پھر جو شخص اس سے نکاح کرنا چاہتاہے سرا کے بھٹیارے اس شخص سے جب تك بیس روپے نہ لے لیں نکاح نہیں کرنے دیتے۔اس عورت کو سرا کی گٹھڑی کہتے ہیں اب گٹھری ہے ہمیں بیس روپے دے دو تو نکاح کرنے دیں گے پھر وہ روپیہ کبھی آپس میں بانٹ لیتے ہیں کبھی اس کا کھانا پکاکر کھالیتے ہیں،اس دفعہ بھی ایك شخص کے ایسے ہی بیس روپے جمع ہیں بھٹیارے چاہتے ہیں ہم انہیں مسجد میں لگادیں،یہ جائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

یہ روپے جو باندھے گئے ہیں محض رشوت وحرام ہیں،نہ ان کاکھانا جائز،نہ بانٹ لیناجائز،نہ مسجد میں لگانا جائز،بلکہ لازم ہے کہ جس شخص سے لئے ہیں اسے واپس دیں،وہ اگر بخوشی اجازت دے دیں کہ میری طرف سے مسجد میں صَرف کردو تو جائزہوگا۔

فی البزازیۃ الاخ ابی ان یزوج الاخت الا ان یدفع الیہ کذا فدفع،لہ ان یأخذ منہ قائما اوھالکالانہ رشوۃ[1]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

فتاوٰی بزازیہ میں ہے کہ اگر کسی بھائی نے اپنی بہن کی شادی کسی چیز کے حصول کے لئے مشروط کردی اور پھر وہ چیز اس کے حوالے کردی گئی تو اس باقی رہنے والی یا ختم ہوجانے والی چیز کالینا مالك کو واپس لیناجائز ہے کیونکہ وہ رشوت ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۲۱۳:             ۷ رجب ۱۳۱۷ھ                       عاصی محمدیعقوب

مخدومناومکرمنا جناب مولوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم،آداب! جلسہ سالانہ آریہ سماج کے واسطے کرسیاں کرایہ پر آریہ مانگتے ہیں شرعًا ایسے جلسے کے واسطے کرایہ پردیناجائزہے یانہیں؟ احقر نے ابھی اقرار نہیں کیا آنجناب کا جواب آنے پر ان کو جواب دوں گا۔

الجواب:

مکرم سلمکم اﷲ تعالٰی! آپ اپنے کرائے سے غرض رکھیں،کرسی پر بیٹھنا حرام نہیں،اس کا


 

 



[1] فتاوٰی بزازیہ علی ھامش الفتاوی الھندیۃ کتاب النکاح الفصل الثانی عشرالمہر نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۱۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن