دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

 

اﷲ تعالٰی کی مدد نیك تاجروں کے ساتھ ہے۔یونہی اس کی تخریج فرمائی معرفۃ الصحابۃ میں حسن بن ابی الربیع کے طریقہ سے بحوالہ عبدالرزاق۔ حافظ نے اس کو الاصابہ میں ذکرکیا ہے۔(ت)

حدیث حسن میں ہے حضورپرنورصلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ وعلٰی آلہٖ فرماتے ہیں:

طلب الحلال واجب علٰی کل مسلم،اخرجہ الطبرانی فی الاوسط [1]عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

رزقِ حلال کی طلب ہرمسلمان پرواجب ہے،(امام طبرانی نے اس کو الاوسط میں حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی سند سے روایت کیاہے۔ت)

یونہی جبرا انگریزی کاعذر بھی اظہار غلط ہے انگریز کسی کی نوکری پراکراہ نہیں کرتے،غرض یہ جھوٹے حیلے حوالے اﷲ عزوجل کے حضور کام نہ دیں گے،ملك جبّار قہار سے ڈرے اور حرام سے تائب ہوکر ذریعہ حلال سے حاصل کرے،رزق الٰہی کے ہزاروں دروازے کھلے ہیں آخر باجا بجانا بھی سیکھنے ہی سے آیا ماں کے پیٹ سے لے کر تونکلا ہی نہ تھا،اور کچھ نہ ہو تو بیس قسم کی مزدوریاں کرسکتاہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:خدا کی قسم آدمی رسّی لے کر پہاڑ کوجائے لکڑیاں چُنے اُن کا گٹھا اپنی پیٹھ پرلاد کرلائے اُسے بیچ کر کھائے تو یہ اس سے بہترہے کہ لوگوں سے سوال کرے اور منہ میں خاك بھرلینا حرام نوالہ سے بہترہے۔

الامام احمد بسند جیّد عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والّذی نفسی بیدہ لأن یاخذ احدکم حبلہ فیذھب بہ الی الجبل فیحتطب ثمّ یاتی بہ فیحملہ علٰی ظھرہ فیبیعہ فیاکل خیر لہ من ان یسأل الناس و لأن یاخذ ترابا فیجعلہ فی فیہ خیر لہ من ان یجعل فی

امام احمد نے اپنی مسند میں عمدہ سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے روایت کی ہے کہ انہوں نے فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم میں سے کوئی شخص اپنی رسّی لے کر پہاڑ کی طرف جائے پھر لکڑیاں اکٹھی کرے اور ان کا گٹھا بناکر اپنی پیٹھ پر

 


 

 



[1] المعجم الاوسط حدیث ۸۶۰۵ مکتبۃالمعارف ریاض ۹ /۲۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن