دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

 

اﷲ تعالٰی کی نافرمانی کرے تو اﷲ تعالٰی اس کے بال بچّوں کو روزی دے گا اور اگر وہ اس کی اطاعت کرے تو وہ اس کے بال بچّوں کو ضائع کردے گا۔(ت)

بلکہ اس بارے میں ایك حدیث بھی مروی کہ عمروبن قرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی یارسول اﷲ! میں بہت تنگ حال رہتاہوں اس حیلہ کے سوا دوسری صورت سے مجھے رزق ملتامعلوم نہیں ہوتا مجھے ایسے گانے کی اجازت فرمادیجئے جس میں کوئی امر خلافِ حیانہیں،فرمایا اصلًا کسی طرح اجازت نہیں اپنے اور اپنے بال بچوں کے لئے حلال روزی تلاش کر کہ یہ بھی راہِ خدا میں جہاد ہے اور جان لے کہ اﷲ تعالٰی کی مدد نیك تاجروں کے ساتھ ہے۔

اخرج عبدالرزاق فی مصنفہ عن یحیٰی بن العلاء عن بشیر بن نمیر عن مکحول ثنا یزید بن عبد ربہ عن صفوان بن امیۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال کنا عند رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فجاء ہ عمر وبن قرۃ فقال یارسول اﷲ ان اﷲ قد کتب علیّ الشقوۃ وما ارا فی ارزق الا من دفی بکفی فاذن لی بالغناء من غیرفاحشۃ فقال لا اذن لك ولاکرامۃ و لانعمۃ ابتغ علٰی نفسلك وعیالك حلالا فان ذٰلك جہاد فی سبیل اﷲ واعلم ان عون اﷲ تعالٰی مع صالحی التجار ھکذا اخرجہ فی معرفۃ الصحابۃ من طریق الحسن بن الربیع عن عبدالرزاق ذکرہ الحافظ فی الاصابۃ[1]۔

محدّث عبدالرزاق نے اپنے مصنّف میں تخریج فرمائی یحیٰی بن علا کے حوالے سے اس نے بشربن نمیر اس نے مکحول سے اس نے فرمایا ہم سے فرمایا یزید بن عبدربہ نے اس نے صفوان بن امیہ کے حوالے سے(اﷲ تعالٰی ان سے راضی ہو) اس نے کہا ہم رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں حاضرتھے کہ عمروبن قُرہ آئے اور عرض کی یارسول اﷲ صلی اﷲ علیك وسلم! بیشك اﷲ تعالٰی نے مجھ پر تنگ دستی لکھ دی اور میں نہیں سمجھتا کہ مجھے رزق دیاجائے گا مگرمیرے دف بجانے سے جو میری ہتھیلی میں ہے لہٰذا مجھے ایسے گانے کی اجازت دیں جو فحش نہ ہو۔آپ نے فرمایا تمہیں قطعًا اجازت نہیں اس عمل میں کوئی شرافت اور فائدہ نہیں لہٰذا اپنے اور اپنے اہل وعیال کے لئے حلال روزی تلاش کرو کیونکہ حلال روزی کی تلاش بھی اﷲ تعالٰی کی راہ میں(ایك گونہ)جہاد ہے،اور جان لو کہ

 


 

 



[1] الاصابۃ فی تمییزالصحابۃ ترجمہ ۵۹۴۲ عمروبن قرۃ دارصادربیروت ۳ /۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن