30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اصحابہ ان عرفھم یرید بقولہ علٰی شرط ان شرطوا لہا فی اولہ مالا بازاء النیاحۃ اوبازاء الغناء وھذا لانہ اا کان الاخذ علی الشرط کان المال بمقابلۃ المعصیۃ والسبیل فی المعاصی ردھا وذٰلك ھٰھنا برد الماخوذ ان تمکن من ردّہ بان عرف صاحبہ وبالتصدق منہ ان لم یعرفہ لیصل الیہ نفع مالہ ان کان لایصل الیہ عین مالہ [1] الخ۔ |
امام محمد کے فرمان کے مطابق وہ مال اگرصاحبِ مال سے علٰی شرط لیاگیا یعنی انہوں نے نوحہ گری یاگانے بجانے کے مال میں مال لینے کی شرط رکھی۔جب تو مال بطور شرط ہے تو گویا مال گناہ کی شرط پرلیاگیا اور گناہ کے ذریعے حاصل کردہ مال قابلِ واپسی ہوتاہے یعنی اس کو صاحبِ مال کی طرف لوٹا دیا جائے۔یہاں یہی صورت ہے اگر لیاہوا مال واپس کیا جاسکتا ہے تو واپس کردیاجائے۔اگرصاحب مال سے تعارف نہیں اور اس کاکوئی پتہ نہیں چل سکتا تو وہ مال خیرات کردیاجائے تاکہ اس مال کافائدہ مالك تك پہنچ جائے اگرچہ عین مال بظاہر اس تك نہیں پہنچتا الخ(ت) |
اورباجے کی ممانعت اسی صورت میں منحصر نہیں کہ دیو کے سامنے بجایاجائے تاکہ اس کے انتفا سے انتفائے معصیّت لازم آئے بلکہ یہ باجا اور دیو کے سامنے باجا جب کہ بجانے والا قصدِ عبادت دیو نہ کرے اصل حرمت میں برابر ہیں،اور معاصی میں باپ دادا کی تقلید ذریعہ نجات نہیں ہوسکتی،اور دوسراطریقہ رزق کا نہ مل سکنا محض جھوٹ ہے رزق اﷲ عزّوجل کے ذمہ ہے جس نے ہوائے نفس کی پیروی کرکے طریقہ حرام اختیار کیا اسے ویسے ہی پہنچتاہے اور جس نے حرام سے اجتناب اور حلال کی طلب کی اسے رزقِ حلال پہنچاتے ہیں،امام سفیان ثوری رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ایك شخص کو نوکری حکّام سے منع فرمایا،کہا بال بچّوں کو کیاکروں،فرمایا ذراسنیو یہ شخص کہتاہے کہ میں خدا کی نافرمانی کروں جب تو میرے اہل وعیال کو رزق پہنچائے گا اور اطاعت کروں تو بے روزی چھوڑدے گا۔ امام عبدالوہاب شعرانی طبقاتِ کبرٰی میں زیرِ ترجمہ امام ممدوح فرماتے ہیں:
|
نصح یوما انسانا راٰہ فی خدمۃ الولاۃ فقال فما اصنع بعیالی فقال الا تسمعون لھذا یقول انہ اذا عصی اﷲ رزق عیالہ واذا اطاعہ ضیعھم[2]۔ |
امام سفیان ثوری نے ایك شخص کو نصیحت فرمائی جو والیوں کی خدمت میں رہتاتھا،اس نے کہاپھر میں بال بچّوں کا کیا کروں،آپ نے فرمایا کیا تم لوگ اس شخص کی بات نہیں سنتے جو یہ کہہ رہاہے کہ جب وہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع