30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۰۵: از ویلور ضلع مدراس مرسلہ محلی الدین بادشاہ ۲۲محرم الحرام ۱۳۱۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو شخص انگریز کی نوکری علی الخصوص بجانے کی مثلًا کسی نقارخانہ پرمامورہے یا انگریزی باجابجانا اس کے متعلق ہے،شخص مذکور خُوب جانتاہے کہ یہ فعل بُراہے لیکن چونکہ یہ نوکری آباؤاجداد کی کی ہوئی ہے،علاوہ ازیں اس نوکری پرانگریز نے مجبورکیاہے،طرفہ بریں دوسری نوکری نہیں مل سکتی،نہ اتنی استطاعت کہ تجارت کرسکے اور نہ اتنی وسعت کہ چھوڑ سکے،اور وہ باجا کسی دیو کے رُوبرو نہیں بجایاجاتا،لیکن چونکہ منجملہ لوازمِ سلطنت سے ہے لہٰذا نہیں چھوڑسکتا،آیا اس مجبوری کابجاناجائزہے یانہیں؟برتقدیر اوّل مرتکب اس فعلِ شنیع کاکیاہوگا؟ بحوالہ کتبِ متداولہ بیان فرمائیں عنداﷲ ماجوروعندالناس مشکور ہوں،فقط
الجواب:
ایسا باجابجانے کی نوکری ناجائز اور اس سے جو کچھ حاصل کیاجائے نہ صرف خبیث وناپاك بلکہ مثل مالِ مغصوب ہے یہاں تك کہ اس کامالك نہ ہوگا،نہ اسے کوئی تصرف اس میں حلال،عالمگیری میں ہے:
|
لاتجوز الاجارۃ علٰی شیئ من الغناء والنوح والمزامیر والطبل(الی قولہ)ولا اجرفی ذٰلك وھذا کلہ قول ابی حنیفۃ وابی یوسف ومحمد رحمھم اﷲ تعالٰی کذا فی غایۃ البیان[1]۔ |
گانے بجانے رونے پیٹنے،آلاتِ لہو اور طبل وغیرہ بجانےکی نوکری ناجائزنہیں(صاحب فتاوٰی کے اس قول تک)اور نہ ان کاموں کی کوئی اُجرت ہے۔ہمارے تینوں ائمہ یعنی حضرت امام اعظم ابوحنیفہ،قاضی ابویوسف اور امام محمد رحمہم اﷲ تعالٰی کا اس باب میں یہی قول ہے،اور اسی طرح غایۃ البیان میں مذکورہے۔ت) |
اُسی میں ہے:
|
نقلا عن المحیط عن المنتقی عن ابراھیم عن محمد رحمہ اﷲ تعالٰی فی امرأۃ نائحۃ اوصاحب طبل او مزمار اکتسب مالا قال ان کان علی شرط ردّہ علٰی |
محیط سے منقول ہے اس نے المنتقٰی سے اس نے ابراہیم سے، اس نے امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی سے نقل کیاہے ایسی رونے پیٹنے والی عورت یا طبل بجانے والے یا آلاتِ لہو استعمال کرنے والے کے بارے میں فرمایا گیا کہ انہوں نے جومال کمایا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع