دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

فی الھندیۃ عن المبسوط قال محمد رحمہ اﷲ تعالٰی لاباس بان یحمل المسلم الٰی اھل الحرب ماشاء الا الکراع والسلاح والسبی وان لایحمل الیھم شیئا، احب الی[1]۔

فتاوٰی عالمگیری میں بحوالہ مبسوط درج ہے کہ امام محمد رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا مسلمان دارالکفر میں سوائے گھوڑے، ہتھیار اور غلام کے جو چاہے لیجاسکتاہے اس میں کوئی حرج نہیں البتہ کوئی ایسی چیزلے کر دارِ کفر میں نہ جائے تو پسندیدہ امرہے۔(ت)

اُسی میں ہے:

اذا اراد المسلم ان یدخل دارالحرب بامان للتجارۃ و معہ فرسہ و سلاحہ وھو لایرید بیعہ منھم لم یمنع ذٰلك منہ[2]۔

جب کوئی مسلمان تجارت اور کاروبار کیلئے دارِ حرب میں داخل ہوناچاہے اور اس کے پاس گھوڑے اور ہتھیار ہوں اور وہ انہیں حربیوں پرفروخت کرنے کاارادہ نہ رکھتاہو تو مذکورہ اشیاء کے لے جانے سے اسے نہ روکاجائے گا۔(ت)

پھر بھی کراہت سے خالی نہیں کہ وہ ہروقت معاذاﷲ محلِ نزولِ لعنت ہیں تو اُن سے دوری بہتر،یہاں تك کہ علماء فرماتے ہیں اُن کے محلہ میں ہو کر گزرہو تو شتابی کرتاہوا نکل جائے وہاں آہستہ چلناناپسند رکھتے ہیں تو رکنا ٹھہرنا بدرجہ اولٰی مکروہ۔

فی الطحطاویۃ عن ابی السعود عن الشرنبلالیۃ دارھم محل تنزل اللعنۃ فی کل وقت ولاشك انہ یکرہ الکون فی جمع یکون کذٰلك بل وان یمر فی امکنتھم الا ان یھرول ویسرع وقدوردت بذٰلك اٰثار[3] الخ قلت والمراد ھٰھنا کراھۃ التنزیہ بدلیل مامر فی جواز

طحطاوی میں ابوالسعود کے حوالہ سے شرنبلالیہ سے نقل کیاگیا ہے،وہ ایسی جگہیں ہیں جہاں ہروقت لعنت برستی رہتی ہے اور اس میں کوئی شك نہیں کہ جہاں ایسی مجلس اور اجتماع ہو وہاں ٹھہرنا مکروہ ہے بلکہ ان مقامات کے پاس سے گزرنا بھی مکروہ ہے الاّ یہ کہ دوڑتے ہوئے جلدی سے گزرجائے (اور وہاں سے نکل جائے)

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب السیر الباب السادس الفصل الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۲ /۲۳۳

[2] فتاوٰی ہندیۃ کتاب السیر الباب السادس الفصل الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۲ /۲۳۳

[3] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن