دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

بھی جاناناجائزومکروہِ تحریمی ہے،اور ہرمکروہِ تحریمی صغیرہ،اور ہرصغیرہ اصرار سے کبیرہ۔علماء تصریح فرماتے ہیں کہ معابدِ کفّار میں جانا مسلمان کو جائزنہیں،اور اس کی علت یہی فرماتے ہیں کہ وہ مجمع شیاطین ہیں،یہ قطعًا یہاں بھی متحقق،بلکہ جب وہ مجمع بغرض عبادت غیرخدا ہے تو حقیقۃً معابدِ کفّار میں داخل کہ معبد بوجہ اُن افعال کے معبد ہیں،نہ بسبب سقف ودیوار،

وھذا ظاھر جدّا،فی الھندیۃ عن التاتار خانیۃ عن الیتیمۃ،یکرہ للمسلم الدخول فی البیعۃ والکیسۃ وانما یکرہ من حیث انہ مجمع الشیاطین[1]۔

یہ بلاشبہ ظاہر ہے،فتاوٰی عالمگیری میں تاتارخانیہ میں الیتیمہ کے حوالے سے منقول ہے کہ کسی مسلمان کے لئے یہودیوں اور عیسائیوں کے گرجوں میں جانا مکروہ ہے اور کراہیت کی وجہ یہ ہے کہ وہ شیاطین کی جائے اجتماع ہیں۔(ت)

بحرالرائق میں اسے نقل کرکے فرمایا:

والظاھر انھا تحریمۃ لانھا المرادۃ عند اطلاقھم[2]۔

اور ظاہر یہ ہےکہ کراہت تحریمی ہے،اس لئے کہ ائمہ کرام کے علی الاطلاق فرمانے سے یہی مراد ہواکرتی ہے۔(ت)

ردالمحتار میں اس پر ان لفظوں سے تفریع کی:

فاذا حرم الدخول فالصلٰوۃ اولٰی[3]۔

جب وہاں جانا حرام ہے تو وہاں نماز پڑھنا بطریق اولٰی حرام ہوگا۔(ت)

اور اگر وہ مجمع مذہبی نہیں بلکہ صرف لہوولعب کا میلاہے تو محض بغرض تجارت جانا فی نفسہٖ ناجائز وممنوع نہیں جبکہ کسی گناہ کی طرف مودی نہ ہو،علماء فرماتے ہیں مسلمان تاجر کو جائزکہ کنیز وغلام وآلات حرب مثلِ اسپ وسلاح وآہن وغیرہ کے سوا اور مال کفّار کے ہاتھ بیچنے کے لئے دارالحرب میں لے جائے اگرچہ احتراز افضل،توہندوستان میں کہ عندالتحقیق دارالحرب نہیں، مجمع غیرمذہبی کفرہ میں تجارت کےلئے مال لے جانا بدرجہ اولٰی جواز رکھتاہے۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراھیۃ الباب الرابع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۴۶

[2] بحرالرائق کتاب الدعوٰی ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۷ /۲۱۴

[3] ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۲۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن