30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ۲۰۲:ایك کافر اگردوسرے کے پاس کوئی چیزرکھے تو اس کا کاغذ تحریر کرنا مسلمان کو رواہے یانہیں ؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
نفس تحریر رہن نامہ میں تو کوئی حرج نہیں خواہ وہ عقد اہلِ اسلام میں ہو یاکفّار میں لعدم المدرك المدرك الشرعی بالنھی عنہ(اس لئے کہ شرعی طور پر ممانعت کی کوئی دلیل نہیں۔ت)مگر ہاں اگر اس کاغذ میں سُود لکھاجائے اور اسی کی صورتوں سے ہے دیہات کا دخلی رہن یا دکان یا مکان کا کرایہ مرتہن کو زرِاصل کے علاوہ ملنا تو بیشك ایسا کاغذہرگز نہ لکھےاگرچہ وہ عقد مسلمانوں میں ہو کہ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے جس طرح سود کھانے والے پر لعنت فرمائی یوہیں اس کا کاغذ لکھنے والے اور اس پر گواہیاں کرنے والوں پر لعنت آئی،اور ارشاد فرمایا:وہ سب برابر ہیں۔
|
اخرج مسلم فی صحیح عن سیدنا جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنھما قال لعن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم اٰکل الربٰو و مؤکلہ وکاتبہ وشاھدیہ و قال ھم سواء [1]انتھی۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
امام مسلم نے اپنی صحیح میں حضرت جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے تخریج فرمائی کہ انہوں نے فرمایا حضور علیہ الصلٰوۃ و السلام نے سودکھانے والے،کھلانے والے،اس کے لکھنے والے،اس کی گواہی دینے والے،ان سب پر لعنت فرمائی،اور فرمایا یہ سب برابرہیں انتہی،واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۲۰۳:ازپیلی بھیت مرسلہ مولوی محمد وصی احمدصاحب سورتی مدرس اول مدرسہ عربیہ حافظ العلوم ۴صفر۱۳۰۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہنود کے میلوں میں بقصد فروخت اسباب تجارت کے نہ بقصد موافقت کفار اور تکثیر جماعت اُن کی کے بلکہ صرف بلحا ظ تحصیل نفقہ اہل وعیال جاناجائزہے یانہیں؟ برتقدیر اول جواز مع کراہت ہے یابلاکراہت،اور کراہت تحریمی ہے یاتنزیہی،برتقدیر عدم جواز یہ معصیت منجملہ کبائر ہے یاصغائر کے قبیل سے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
اگر وہ میلہ اُن کا مذہبی ہے جس میں جمع ہوکر اعلان کفر وادائے رسومِ شرك کریں گے تو بقصدِ تجارت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع