دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

نہیں بلکہ یہ ہوں یا ان کا غیر حامد ہو یا محمود،مسلمان ہوں یا ہنود،نصارٰی ہوں یا یہود،سب کو عام ہے،جو اس قدر سمجھ سکتاہے کہ نوکریوں اور پیشوں میں کون کون جائزہے اور کیاناجائز،اور کس کس طریقہ کا مال حلال ہوتاہے کس کس کا پھر ہمارے اس فتوٰی کو پیش نگاہ رکھے گا،وہ ہرجگہ حکم شرع نکال سکتاہے کہ کس کے مال کا کیاحکم ہے اور اس سے معاملہ کہاں تك رواہے۔باقی رہا یہ امر کہ بہت لوگ جن کا مال وجہ حرام سے ہے مثلًا ایك ان میں رنڈیاں ہیں،مساجد ومدارس وغیرہا امورِخیر میں اپنا مال کیوں صرف کرتی ہیں۔یہ اُن کا فعل ہے شرع پر کیا الزام،ہاں اُن میں جن کا مال حلال اور نیت صحیح ہے قابل قبول انہیں کا عمل ہے ورنہ اﷲ جل جلالہ،پاك بے نیازہے۔

ان اﷲ طیب لایقبل الا الطیب[1] اللھم کما ختمت فتوی ھذہ علی لفظٍ طیب من لفظ طیب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فاختم لی اعمالی واقوالی واحوالی جمیعا بطیت انك انت الطیب ولاطیب الا من طیب ھذا دعائی لی وللمؤمنین اطیب صلوۃ علی اطیب الا طیبین وعلی اٰلہ و اصحابلہ الطیبین الطاھرین وقد فصلنا القول بحمداﷲ بحیث لایوجد من غیرنا ان شاء اﷲ تعالٰی فاغتنم ھذا التحریر الفرید والتحقیق المفید، واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم والحمدﷲ علی ماٰلھم وعلم۔

یقینا اﷲ تعالٰی پاك ہے وہ پاکیزہ چیز کے بغیر کسی چیز کو قبول نہیں کرتا۔یااﷲ! جس طرح میں نے اپنے اس فتوٰی کو لفظ"طیب"پر ختم کیا جو میں نے پاکیزہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے لیا ہے۔پس اسی طرح تو میرے لئے میرے اعمال،اقوال اور احوال پاکیزہ طور پر ختم کردے،بلاشبہہ تو پاك ہے اور کوئی پاك نہیں ہوسکتامگر وہ جسے تو پاك کر دے،میری یہ دعا میرے لئے اور سب مومنوں کے لئے ہے، پاکیزہ تردرود ہو اس پر جو سب پاکیزہ لوگوں میں زیادہ پاکیزہ ہیں اور اُن کی آل اور ساتھیوں پر جوظاہری اور باطنی طور پر طیب اور طاہرہیں۔الحمدﷲ کہ ہم نے اس قول کو مفصّل بیان کیا کہ ہمارے بغیر ان شاء اﷲ تعالٰی یہ تفصیل کہیں نہ پائے جائے گی،لہٰذا اس یکتا تحریر اور مفید تحقیق کو غنیمت سمجھئے،اور اﷲ تعالٰی ہی سب سے زیادہ جانتاہے،اور اسی جلیل القدر بزرگی والے کا علم زیادہ تام اور زیادہ محکم ہے،سب تعریف اس اﷲ تعالٰی کے لئے ہے کہ جس نے اس تحقیقی کا مجھے الہام فرمایا اور علم دیا۔(ت)

 


 

 



[1] مسند امام احمد بن حنبل عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۳۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن