دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

اھدی الیہ أو اضافہ وغالب مالہ حرام لایقبل و لایاکل مالم یخبرہ ان ذٰلك المال اصلہ حلال ورثہ او استقرضہ وان کان غالب مالہ حلالا لاباس بقبول ھدیتہ والاکل من[1] اھ اقول:وبمثلہ فی الخانیۃ عن الامام الناطفی وعﷲ لان اموال الناس لاتخلو عن قلیل حرام فیعتبر الغالب [2]اھ ھذا واما ماذکرت من التقیید بان لایظہر عندہ کذب ماقال فیعرف بالمراجعۃ الی مافی العالمگیریۃ وغیرھا من تفاصیل الاحکام فی قبول خبر الواحد فارجع واعرف وستوضحہ فی الرسالۃ ان شاء اﷲ تعالٰی۔

اس کے عکس میں جب تك اس کے نزدیك حرام ہوناواضح نہ ہوجائےاھ۔اسی میں ملتقط کے حوالے سے ہے کہ سود کھانے والا اور حرام کمانے والا،اگر اس نے کسی کو ہدیہ دیا یا اس کی مہمان نوازی کی،اور حالت یہ تھی کہ اس کاغالب مال حرام ہے تو یہ ہدیہ قبول نہ کرے اور نہ کھائے مگر یہ کہ وہ بتادے کہ اس مال کی اصل حلال ہے،اور یہ اس کا وارث ہوا ہے یا اس نے قرض لیا ہے،اور اگر اس کا زیادہ ترمال حلال ہو تو ہدیہ قبول کرنے یا اس کے کھانے میں کچھ حرج نہیں اھ اقول: (میں کہتاہوں)اسی کی مثل فتاوٰی قاضیخان میں امام ناطفی کے حوالے سے مذکور ہے اور انہوں نے یہ تعلیل بیان فرمائی کہ لوگوں کے مال تھوڑے حرام سے خالی نہیں ہوتے لہٰذا غالب کا اعتبار کیاجائے گااھ،لیکن وہ قید جو میں نے ذکر کی کہ اس شخص کے نزدیك قائل کا جھوٹ ظاہر نہ ہو،پھر عالمگیری وغیرہ میں ایك آدمی کی خبر قبول کرنے کے بارے میں جو تفصیلاتِ احکام ہیں ان کی طرف مراجعت کرنے سے یہ بات معلوم کی جاسکتی ہے،لہٰذا اس کی طرف رجوع کرتے ہوئے اس کوپہچان لیجئے،اور ہم عنقریب ان شاء اﷲ تعالٰی اپنے رسالہ مذکورہ میں اس کی وضاحت کردیں گے۔(ت)

بالجملہ جسے اپنے دین وتقوٰی کا کامل پاس ہو وہ غلبہ حرام کی صورت میں احتراز ہی کرے جب تك خاص اس شیئ کی حلت کاپتہ نہ چلے ورنہ فتوٰی تو جواز ہی ہے تاوقتیکہ بالخصوص اس چیز کی حرمت پر دلیل کافی نہ ملے،اور یہ ساری تفصیل جو ابتداء سے اب تك ہم نے بیان کی کچھ رنڈیوں یا ڈومنیوں ہی کے ساتھ خاص 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکراھیۃ الباب الثانی عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۴۳

[2] فتاوٰی قاضیخان کتاب الحظروالاباحۃ مطبع نولکشور دہلی ۴ /۷۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن