دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

 

مقام کی وضاحت کرنا ہمارے مذکورہ رسالے کے حوالے ہے۔(ت)

اور اگر رنڈی نے ایك مال حرام کو دوسرے حرام سے خلط کیا مثلًا ناچ کی اجرت میں اس نے دس روپیہ زید سے پائے تھے اور دس عمرو سے،یہ سب ملادئیے تو اس میں سے ایك روپیہ بھی لینانہ چاہئے کہ وہ سب وجہ حرام سے ہے جو کچھ لے گا صاحبین حرام بتائیں گے اور امام کے قول پر مکروہ ہوناچاہئے۔

والوجہ ماذکرنا انھا کعین المغصوب عندھما و کالمشتری فاسدا عندہ۔

اس کی وجہ وہی ہے جس کو ہم نے بیان کردیا کہ وہ چیز صاحبین کے نزدیك عین مغصوب کی طرح ہے اور امام صاحب کے نزدیك خرید کی ہوئی چیز کی طرح فاسد ہے۔(ت)

ہاں اگر اس قسم کے روپیہ سے کوئی چیز مثلًا اناج یا کپڑا خرید کردے تو اس مزدور کو اس شَے کا لینا امام کے طور پر بالاتفاق حرام نہیں،اور بربنائے مذہب صاحبین اسی تفصیل پررہے گا جو خریدی ہوئی چیز کے بارے میں اوپر گزری۔

اقول:وذٰلك لان الملك ثابت عندہ بالخلط ولو خبیثا فلایعمل فیما لایتعین کالدراھم واما عندھما فالخبث لعدم الملك فیعمل فی الصفتین جمیعا علی الاطلاق کما اختار کثیر من المشائخ فلایحل المشترٰی مطلقا وخالف جماعۃ فقالوا یحل المشتری بالدراھم مطلقا وقال الکرخی الا اذا عقد علیھا ونقد ھٰھنا وبہ افتی جمہور المتاخرین کمامر،والتفصیل محمول علی الرسالۃ۔

اقول:(میں کہتاہوں کہ)یہ حکم اس لئے ہے کہ امام صاحب کے نزدیك اگرچہ وہ چیز خبیث ہے لیکن خلط ملط کرنے سے مِلك ثابت ہوگئی،پھر جس چیز میں تعین نہیں ہوسکتا جیسا کہ دراہم،تو اس میں اثرنہ ہوگا اور صاحبین کے نزدیك ملك نہ ہونے کی وجہ سے اس میں خبث پیداہوگیا،پھر علی الاطلاق دونوں صفتوں میں اثرہوگا جیسا کہ بہت سے مشائخ نے اس کو اختیارکیا،لہٰذا خریدی ہوئی چیز مطلقًا حلال نہ ہوگی،لیکن اس میں ایك جماعت نے اختلاف کیاہے چنانچہ انہوں نے فرمایا کہ مطلقًا دراہم سے خریدی ہوئی چیز حلال ہے لیکن امام کرخی نے فرمایا

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن