دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

السلطان خلط الدراھم بعضھا ببعض فانہ لاباس بہ وان دفع عین الغصب من غیر خلط لم یجز اخذہ،قال الفقیہ ابو اللیث ھذا الجواب یستقم علی قول ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ تعالٰی لان عندہ اذا غصب الدراھم من قوم وخلط بعضھا ببعض یملکھا الغاصب اما علی قول ابی یوسف ومحمد فانہ لایملکھا الغاصب ویکون علی ملك صاحبھا[1]،اقول:واما الکراھۃ علٰی مذھب الامام فلانہ وان مبلکہ بسبب خبیث و التصدق واجب علیہ وفی ھذا اعراض عنہ، قال الامام شمس الائمۃ السرخسی فی شرح السیر الکبیر،المشتری فاسد اذا ارادبیع المشتری بعد القبض یکرہ شراؤہ منہ الخ قال الشامی لحصولہ للبائع بسبب حرام ولان فیہ اعراضا عن الفسخ الواجب[2] اھ وایضاح المقام مفوض الٰی رسالتنا المذکورۃ۔

حلال ہے فرمایا کہ اگرچہ بادشاہ نے درہموں کو ایك دوسرے سے ملادیا ہو تو اس کے لینے میں کوئی حرج نہیں،اور اگر ملائے بغیر عین غصب شدہ چیز حوالے کرے تو اس کا لینا جائز نہیں، فقیہ ابواللیث نے فرمایا کہ یہ جواب امام ابوحنیفہ کے قول پر ٹھیك ہے،اس لئے کہ ان کے نزدیك جب کوئی شخص کچھ لوگوں سے دراھم چھین لے اور پھر انہیں ایك دوسرے سے ملادے تو غاصب ان کا مالك ہوجائے گا۔لیکن صاحبین کے قول کے مطابق غاصب مالك نہ ہوگا بلکہ وہ اصل مالك کی ملکیت میں رہیں گے، اقول:(میں کہتاہوں کہ)امام کے مذہب پر اس لئے اس صورت میں کراہت ہوگی کہ اگر چہ غاصب سببِ خبیث کی وجہ سے مالك ہوگیا لیکن ان کا خیرات کرنے سے رُوگردانی ہے،امام شمس الائمہ سرخسی نے سیرکبیر کی شرح میں فرمایا کہ خرید شدہ چیز فاسد ہے جب یہ خریدی ہوئی چیز کو قبضہ کرنے کے بعد بیچنے کا ارادہ کرے تو اس کا خریدنا مکروہ ہے الخ علامہ شامی علیہ الرحمۃ نے فرمایا اس لئے کہ یہ سب حرام کی وجہ سے بائع کو حاصل ہوئی اور اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں فسخ واجب سے اعراض ہے اھ اس

 


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الحظروالاباحۃ مطبع نولکشورلکھنؤ ۴ /۷۷۹

[2] ردالمحتار بحوالہ شرح السیر الکبیر لشمس الائمہ السرخسی باب البیع الفاسد داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۱۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن