دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

انتفاع اور دوسرے کو اس میں سے دیناجائزہے،اس لینے والے کو اگر معلوم ہو کہ مثلًا زرِ اجرت جو اس نے دیا خاص اس مال حلال سے تھا اس کے لینے میں کوئی حرج نہیں،اسی طرح اگر رنڈی کسی سے قرض لے کر اس کی اُجرت دے تو بھی لینا جائز، اب چاہے وہ اپنا قرض کسی مال سے ادا کرتی رہے۔

فی الخلاصۃ فالحیلۃ فی مثل ھذہ المسائل ان یشتری شیئا ثم ینقد ثمنہ من ای مالٍ احب وقال ابویوسف سألت ابا حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن الحیلۃ فی مثل ھذا فاجابنی بما ذکرناہ [1]اھ قلت وسیأتی سند اٰخر۔

خلاصہ میں ہے کہ اس نوع کے مسائل میں حیلہ یہ ہے کہ وہ شخص کسی سے قرض لے پھر جس مال سے بھی چاہے وہ مقروضہ رقم ادا کردے،قاضی امام ابویوسف نے فرمایا:میں نے امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اس قسم کے مسائل میں حیلہ دریافت کیاتھا تو آپ نے مجھے وہی جواب دیا جو ہم نے بیان کیا ہےاھ۔میں کہتاہوں اس کی دوسری سند کا عنقریب ذکر آئے گا۔(ت)

اور اگر رنڈی مال حرام بعینہٖ نہ دے بلکہ اس مال سے کوئی شے مثلًا غلہ یا کپڑا خرید کر دیناچاہے تو اس کی دو۲ صورتیں ہیں:

اوّل: یہ کہ خریدنے میں نقدوعقد دونو اس مال حرام پر جمع ہوئے یعنی رنڈی نے اپنا حرام روپیہ بائع کے سامنے ڈال دیا کہ فلاں چیز دے دے،اس نے دے دی،یا حرام روپیہ دکھا کر کہا اس کے عوض دے دے۔اس نے دے دی۔اس نے یہی زرِ حرام قیمت میں دیا ا س صورت میں جو کچھ رنڈی نے خریدا وہ بھی مثل اس روپے کے حرام رہا۔

دوم: یہ کہ نقدوعقد کا زرِ حرام پر اجتماع نہ ہو کسی رنڈی نے نہ روپیہ پہلے سے دیا یا نہ دکھایا بلکہ یونہی کہا کہ ایك روپیہ کی یہ چیز دے دے اس نے دے دی،اس نے قیمت میں زر حرام دیا،یا حلال روپیہ دکھا کر مانگی،پھر دیا حرام،یا حرام دکھاکر طلب کی،پھر دیا حلال کہ وجہیں اولین میں حرام پر عقد،اور ثالث میں اس کا نقد نہ ہوا،اس صورت دوم پر جو چیز رنڈی نے خریدی بہتر تو اس کا بھی نہ لیناہے۔

لان کثیرا من مشائخنا ذھبوا الی تحریم الابدال مطلقا فیما کان الخبث فیہ

اس لئے کہ ہمارے بہت سے مشائخ مطلقًا ابدال کے حرام ہونے کی طرف گئے ہیں اس صورت

 


 

 



[1] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الکراھیۃ الفصل الرابع المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ۴ /۳۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن