دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

تعالٰی علیہ وسلم احمر[1]۔

تعالٰی علیہ وسلم کے موئے مبارك سرخ رنگ دکھائے۔

ثابت ہواکہ حناوکتم نے سرخ رنگ دیا بلکہ اسی حدیث میں امام احمد رحمہ اﷲ تعالٰی کی دوسری روایت یوں ہے:

شعرا احمر مخضوبا بالحناء والکتم[2]۔

یعنی ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے موئے مبارك سرخ رنگ دکھائے جن پر حناوکتم کا خضاب تھا۔

تو واضح ہوا کہ کَتم اگرچہ کسی شیئ کانام ہو مگر روایت مذکورہ سے حضرت صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی نسبت سیاہ خضاب کا گمان کرنا یا اس شے پر نیل اور حنا ملے ہوئے کو مطلقًا جائز سمجھ لینا محض غلط ہے۔افسوس کہ ہمارے زمانہ کے بعض صاحبوں نے خضاب وسمہ وحنا کی روایات تو دیکھیں اور ان کا مطلب اصلًا نہ سمجھا اول تو وسمہ نیل ہی کو نہیں کہتے بلکہ ایك اور پتی ہے کہ حنا میں مل کر اس کی سرخی تیز کردیتی ہے ورنہ خالص حنا کی سرخی گہری نہیں ہوتی۔ قاموس وتاج العروس میں ہے:

الوسمۃ ورق النیل اونبات اٰخریخضب بورقہ[3]۔

وسمہ گھاس نما پتوں والی نباتات ہے اس کے پتے خضاب کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔(ت)

مغرب میں اسی معنی پر جزم کیا اور وسمہ بمعنی نیل کو قول ضعیف کہا،

حیث قال الوسمۃ شجرۃ ورقھا خضاب وقیل یجفف و یطحن ثم یخلط بالحناء فیقنأ لونہ والاکان اخضر [4]۔

وسمہ کو نیل کہنا ضعیف قول ہے معتمدیہ ہے کہ عرب زبان میں وسمہ ایك درخت کانام ہے جس کی پتی سکھاکر پیس کر مہندی میں ملاتے ہیں جس سے اس کی سرخی خوب شوخ ہو جاتی ہے ورنہ پھیکی زردی مائل ہوتی ہے۔انتہی۔

یوں تو بحمداﷲ روایات میں نیل والوں کے لئے اصلًا پتا نہیں اور اگر قاموس کی طرح دونوں معنی مساوی رکھے جائیں جب بھی نیل والوں کا استدلال باطل کہ قطعًا محتمل کہ وہ پتی مراد ہو جو حنا کی سرخی تیز کرتی


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب اللباس باب مایذکر فی الشیب قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۷۵

[2] مسند امام احمد بن حنبل عن عثمان بن عبداﷲ دارالفکر بیروت ۶ /۲۹۶

[3] تاج العروس فصل الواو من باب المیم داراحیاء التراث العربی بیروت ۹ /۹۳

[4] المغرب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن