دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

درمختار میں ہے:

یکرہ بالسواد وقیل لا[1]۔

سیاہ خضاب کا استعمال مکروہ ہے اور یہ بھی کہاگیا کہ مکروہ نہیں ہے۔(ت)

ان تینوں عبارتوں کا یہی حاصل کہ عامہ مشائخ کرام وجمہورائمہ اعلام کے نزدیك سیاہ خضاب منع ہے،علماء جب کراہت بولتے ہیں اس سے کراہت تحریم مراد لیتے ہیں جس کا مرتکب گناہگار ومستحق عذاب ہے والعیاذباﷲ تعالٰی۔ علامہ سیدحموی پھر علامہ سیدطحطاوی پھر علامہ سیدشامی رحمہم اﷲ تعالٰی فرماتے ہیں:

ھذا فی حق غیرالغزاۃ ولایحرم فی حقھم للارھاب[2]۔

یعنی سیاہ خضاب کا حرام ہونا غیرغازی کے حق میں ہے غازیوں کے لئے حرام نہیں۔

شیخ محقق مولانا عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اﷲ علیہ شرح مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں:

پیری نورالٰہی ست وتغییر نورالٰہی بظلمت مکروہ،ووعید درباب خضاب سیاہ شدید آمدہ اھ ملخصًا [3]۔

بالوں کی سفیدی اﷲ تعالی کا نور ہے اور خداتعالی کے نور کو سیاہی سے بدل دینا شرعًا مکروہ ہے اور سیاہ خضاب کے استعمال کرنے والوں کے لیے سخت وعید ہے،اھ ملخصًا(ت)

اسی میں ہے :

خضاب بسواد حرام ست وصحابہ وغیرہم خضاب سرخ می کردند وگاہے زرد نیز [4]اھ ملخصًا۔

سیاہ خضاب کااستعمال حرام ہے،صحابہ کرام اور ان کےعلاوہ دیگر حضرات سرخ خضاب کیاکرتے تھےاورکبھی زرد بھی،اھ ملخصًا۔

بالجملہ یہی قول مختار ومنصور ومذہبِ جمہور ثابت بارشاد حضورپرنور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہے اور شك نہیں کہ احادیث وروایات میں مطلقًا سیاہ رنگ سے ممانعت فرمائی تو جو چیز بالوں کو سیاہ کرے خواہ نِرانیل یا مہندی کا میل یا کوئی تیل،غرض کچھ ہو سب ناجائزوحرام اور ان وعیدوں میں داخل ہے،حدیث وفقہ میں اگر صرف نیل خالص کی ممانعت اور باقی سیاہ خضابوں کی اجازت ہوتی


 

 



[1] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۵۳

[2] ردالمحتار مسائل شتی داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۴۸۲

[3] اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ کتاب اللباس باب الترجل مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳ /۵۷۰

[4] اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ کتاب اللباس باب الترجل مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۳ /۵۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن