30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بشبابکم [1]۔ |
جو جوانوں کی سی صورت بنائے۔ |
امام ابوطالب مکی قوت القلوب میں اور امام حجۃ الاسلام احیاء العلوم میں فرماتے ہیں:
|
الخضاب بالسواد منھی عنہ لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خیر شبابکم من تشبہ بشیوخکم وشرشیو خکم من تشبہ بشبابکم [2]۔ |
بالوں کاسیاہ خضاب لگانا ممنوع ہے اس لئے کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمھارے بہترین جو ان وہی ہیں جو بوڑھوں جیسی شکل و صورت بنائیں اور تمھارے بدترین بوڑھے وہ ہیں جو تمھارے جوانوں کی سی شکل و صورت اختیار کریں۔(ت) |
حدیث شانزدہم:ابن سعد طبقات میں عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:
|
نھی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن الخضاب بالسواد[3]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سیاہ خضاب سے منع فرمایا۔ |
افسوس کہ ذرا سے نفسانی شوق کے لئے آدمی ایسی سختیوں کو گوارا کرے۔محیط میں ہے:
|
الخضاب بالسواد قال عامۃ المشائخ انہ مکروہ [4]۔ |
عام مشائخ نے فرمایا ہے کہ سیاہ خضاب مکروہ ہے۔(ت) |
ذخیرہ میں ہے:
|
علیہ عامۃ المشائخ [5]۔ |
اسی پر عام مشائخ ہیں۔(ت) |
[1] المعجم الکبیر للطبرانی حدیث ۲۰۲ مکتبہ الفیصلیۃ بیروت ۲۲/ ۸۴،مسند ابو یعلٰی ترجمہ واثلہ بن الاسقع موسسۃ علوم القرآن بیروت ۶/ ۴۷۸،شعب الایمان حدیث ۷۸۰۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۶/ ۱۶۸،الکامل لابن عدی ترجمہ الحسن بن ابی جعفر دارالفکر بیروت ۲/ ۷۲۱
[2] احیاء العلوم کتاب اسرار الطہارۃ فصل فی اللحیۃ عشر خصال الخ نولکشور لکھنؤ ۱/ ۱۰۳
[3] الطبقات الکبرٰی لابن سعد
[4] ردالمحتار بحوالہ المحیط مسائل شتی داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۸۲
[5] ردالمحتار بحوالہ الذخیرہ کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۶۷۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع