دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

علامہ مناوی اس حدیث کے نیچھے لکھتے ہیں:

فلذٰلك کان الاول مندوبا والثانی محرما الاللجھاد [1]۔

یعنی اسی لئے پہلا خضاب مستحب ہے اور دوسرا غیر جہاد میں حرام۔

حدیث دہم:طبرانی معجم کبیر اور ابن ابی عاصم کتاب السنۃ میں حضرت ابودرداء رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من خضب بالسواد سود اﷲ وجہہ یوم القیمۃ [2]۔

جو سیاہ خضاب کرے گا اﷲ تعالٰی روز قیامت اس کا منہ کالا کرے گا۔

حدیث یازدہم:نیز معجم کبیر طبرانی میں بسند حسن عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من مثل بالشعر فلیس لہ عنداﷲ خلاق [3]۔

جو بالوں کی ہیئات بگاڑے اﷲ کے یہاں اس کے لئے کچھ حصہ نہیں۔

علماء فرماتے ہیں ہیأت بگاڑنا کہ داڑھی مونڈے یا سیاہ خضاب کرے،تیسیر میں ہے:

ای صیرہ مثلۃ بالضم بان نتفہ او حلقہ من الخدود اوغیرہ بالسواد [4]۔

یعنی بالوں کا مثلہ کرے لفظ مثلہ حروف میم کے پیش کے ساتھ (مفہوم یہ ہے کہ بالوں کی شکل و رنگت کو بدل ڈالے) بالوں کی ہئیت بگاڑنا یہ ہے کہ سفید بال اکھاڑے جائیں یا انھیں رخساروں سے مونڈ دیا جائے یا انھیں سفید نہ رہنے دے اور سیاہ کرڈالے۔(ت)

حدیث دواز دہم تا پانزدہم:ابویعلٰی مسند اور طبرانی معجم کبیر میں واثلہ بن اسقع اور بیہقی شعب الایمان میں انس بن مالك وعبداﷲ بن عباس اور ابن عدی کامل میں عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے راوی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

شرکھو لکم من تشبہ

تمھارے ادھیڑوں میں سب سے بدتر وہ ہے

 


 

 



[1] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث اول من خضب بالحناد الخ مکتب الامام الشافعی الریاض ۱/ ۳۹۲

[2] مجمع الزوائد کتاب اللباس باب ماجاء فی الشیب والخضاب الخ دارالکتب العربی بیروت ۵/ ۱۶۳،کنز العمال بحوالہ طبرانی کبیر حدیث ۱۷۳۳۳ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۶۷۱

[3] المعجم الکبیر للطبرانی حدیث ۱۰۹۷۷ مکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۱/ ۴۱

[4] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث من مثل بالشعر الخ مکتبۃ الامام الشافعی الریاض ۲/ ۴۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن