30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ہفتم:عقیلی وابن حبان وابن عساکر انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
الشیب نور من خلع الشیب فقد خلع نور لاسلام [1]۔ |
سپیدی نور ہے جس نے اسے چھپایا اس نے اسلام کا نور زائل کیا۔ |
علامہ محمد حفنی اس کی شرح میں فرماتے ہیں:
|
خلع الشیب ای ازالہ وسترہ بان خضبہ بالسواد فی غیر جہاد [2]۔ |
خلع الشیب کا مفہوم یہ ہے کہ اس نے بڑھاپے کو زائل کیا اور اسے بغیر جہاد کے سیاہ خضاب لگا کر چھپایا۔(ت) |
علامہ مناوی پھر علامہ عزیزی اس حدیث پر تفریع کرتے ہیں:
|
فنتفہ مکروہ وصبغہ بالسواد لغیر الجہاد حرام [3]۔ |
یعنی پس سفید بال اکھیڑنا مکروہ ہے اور سیاہ خضاب غیر جہاد میں حرام۔(ت) |
حدیث ہشتم:حاکم کتاب الکنی والالقاب میں بسند حسن ام سلیم رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من شاب شیبۃ فی الاسلام کانت لہ نورا مالم یغیر ھا [4]۔ |
جسے اسلام میں سپیدی آئے وہ اس کے لئے نور ہوگی جب تك اسے بدل نہ ڈالے۔(ت) |
حدیث نہم:دیلمی وابن النجار حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اول من خضب بالحناء والکتم ابراھیم و اول من اختضب بالسواد فرعون [5]۔ |
سب میں پہلے حناوکتم سے خضاب کرنے والے حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم ہیں اور سب میں پہلے سیاہ خضاب کرنے والا فرعون۔ |
[1] الضعفاء الکبیر للعقیلی ترجمہ ۱۹۲۳ الولید بن موسٰی الدمشقی دارالکتب العلمیہ بیروت ۳ /۵۲۶
[2] تعلیقات الحفنی علی ھامش السراج المنیر تحت حدیث الشیب نور من خلع الخ المطبعۃ الازہر یہ مصر ۲ /۳۵۲
[3] السراج المنیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث الشیب نور من خلع الخ المطبعۃ الازہر یہ مصر ۲ /۳۵۲
[4] کنز العمال بحوالہ الحاکم فی الکنی حدیث ۱۷۳۳۴ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶ /۶۸۱
[5] الفردوس بما ثور الخطاب حدیث ۴۷ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ /۳۰۔۲۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع