دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ان کے بالوں اور داڑھیوں کو ان سے تشبیہ دی۔

حدیث چہارم: ابن سعد عامر رحمہ اﷲ تعالٰی مرسلًا راوی حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اﷲ تعالٰی لاینظر الی من یخضب بالسواد یوم القیمۃ [1]۔

جو سیاہ خضاب کرے اﷲ تعالٰی روز قیامت اس کی طرف نظر رحمت نہ فرمائے گا۔

حدیث پنجم:ابن عدی کامل میں اور دیلمی مسند الفردوس میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اﷲ تعالٰی یبغض الشیخ الغربیب [2]۔

بیشك اﷲ تعالٰی دشمن رکھتا ہے بوڑھے کوّے کو۔

تعلیقات علامہ حفنی میں ہے:

الغربیب ای الذی یسود شیبہ [3]۔

الغربیب وہ ہوتا ہے جو بڑھاپے(کے روپ)کو بدل ڈالے۔ (ت)

عزیزی میں ہے:

الغربیب الذی لایشیب او الذی یسود شیبہ بالخضاب[4] ۔

الغربیب وہ ہوتا ہے جو بوڑھا نہ دکھائی دے یا وہ جو اپنے بڑھاپے (کی علامت)یعنی سفید بالوں کو خضاب سے سیاہ کردے۔

حدیث ششم:طبرانی معجم الکبیر میں اور حاکم مستدرك میں عبداﷲ بن عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی حضور پر نور صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ فرماتے ہیں:

الصفرۃ خضاب المومن والحمرۃ خضاب المسلم و السواد خضاب الکافر [5]۔

زرد خضاب ایمان والوں کا ہے اور سرخ اسلام والوں کا اور سیاہ خضاب کافر کا۔

 


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ ابن سعد رضی اﷲ تعالٰی عنہ حدیث ۱۷۳۳۱ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶ /۶۷۱

[2] الفردوس بما ثور الخطاب عن ابی ھریرہ حدیث ۵۶۰ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ /۱۵۳

[3] تعلیقات علامہ حفنی علی ہامش السراج المنیر تحت حدیث ان اﷲ یبغض الخ مطبعۃ الازہریۃ المصریہ ۱/۳۷۹

[4] السراج المنیر تحت حدیث ان اﷲ یبغض الشیخ الغربیب مطبعۃ الازہریۃ المصریہ ۱ /۳۷۹

[5] المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃباب الصفرۃ خضاب المومن الخ دارالفکر بیروت ۳ /۵۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن