دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

خضب بالحناء والکتم[1] اھ،واﷲسبحنہ وتعالٰی اعلم۔

محمد یعقوب علی خاں

رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے مہندی اور وسمہ سے خضاب کیا(یعنی ان سے بالوں کو رنگدار بنانا)اھ واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم ۔ (ت)

الجواب:

صحیح مذہب میں سیاہ خضاب حالت جہاد کے سوا مطلقًا حرام ہے جس کی حرمت پر احادیث صحیحہ و معتبرہ ناطق۔

فاقول:وباﷲ التوفیق(پس میں کہتاہوں اور توفیق اﷲ سے ہے۔ت)

حدیث اول:احمد ومسلم وابوداؤد ونسائی وابن ماجہ حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی حضور سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے والد ماجد حضرت ابوقحافہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی داڑھی خالص سپید دیکھ کر ارشاد فرمایا:

غیرواھذا بشیئ واجتنبوا السواد [2]۔

اس سپیدی کو کسی چیز سے بدل دو اور سیاہ رنگ سے بچو۔

حدیث دوم: امام احمد اپنی مسند میں حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

غیر والشیب ولا تقربوا السواد [3]۔

پیری تبدیل کرو اور سیاہ رنگ کے پاس نہ جاؤ۔

حدیث سوم: امام احمد ابواؤد ونسائی وابن حبان وحاکم بافادہ تصحیح اور ضیا مختارہ اور بیہقی سنن میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی حضور والا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

یکون قوم فی اٰخر الزمان یخضبون بھذا السواد کحواصل الحمام لا یجدون رائحۃ الجنۃ [4]۔

آخر زمانے میں کچھ لوگ سیاہ خضاب کریں گے جیسے کبوتروں کے پوٹے وہ جنت کی خوشبو نہ سونگھیں گے۔

جنگلی کبوتروں کے سینے اکثر سیاہ نیلگوں ہوتے ہیں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ فصل فی البیع داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۷۱

[2] صحیح مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب استحباب خضاب الشیب بصفرۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۹۹

[3] مسند امام احمد بن حنبل عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۲۴۷

[4] مسند امام احمد بن حنبل عن عبداﷲ ابن عباس المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۲۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن