دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ۱۹۹:                               از کلکتہ زکریا اسٹریٹ ۲۲ مولوی عبدالحلیم صاحب میرٹھی             ۷ رمضان المبارك ۱۳۳۶ھ

خضاب لگانے اور مردوں کی داڑھی مونچھ اور سر کے بال کالے کرنے کے متعلق شریعت بیضا کا کیا حکم ہے؟ یہ حدیث کہ"خضاب لگانے والا جنت کی بونہ سونگھے گا"کس خضاب سے متعلق ہے۔نیل و مہندی ملا کر جو خضاب کیا جاتاہے اور جس سے بال بالکل کالے نہیں ہوتے وہ کس حکم میں ہے؟ اور اگر اسی سے بعض طرق کے تبدل وتغیر کے باعث بالکل سیاہ ہوجائیں تو کیا حکم ہے؟ نوجوان بیوی یا اور بعض کیفیات میں کیا خضاب اسود ناجائز ہونے کی صورت میں استثناء رہے گا؟ اوراگر ایسا ہے تو ان بعض کیفیات کی توضیح کیا ہے؟

الجواب:

سیاہ خضاب حرام ہے۔

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم غیروا ھذا بشیئ و اجتنبوا السواد رواہ مسلم[1] عن جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ وفی حدیث اٰخر من خضب بالسواد سود اﷲ وجہہ یوم القیمۃ رواہ الطبرانی [2]۔

حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:ان بالوں کو کسی چیز سے تبدیل کردو لیکن سیاہی سے بچو،مسلم شریف میں حضرت جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی سند سے اسے روایت کیا۔اور ایك دوسری حدیث میں ارشاد ہے جس نے سیاہ خضاب لگایا قیامت کے دن اﷲ تعالٰی اس کا چہرہ سیاہ کرے گا۔ اس کو امام طبرانی نے روایت کیا۔(ت)

حدیث مذکور فی السوال سیاہ خضاب ہی کے بارے میں ہے خود اسی کے الفاظ کا ارشاد ہے:

یخضبون بالسواد کحواصل الحمام لایریحون رائحۃ الجنۃ رواہ ابوداؤد [3] والنسائی عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

کچھ لوگ سیاہ خضاب لگائیں گے جیسے کبوتر کے پوٹے ہوں،وہ جنت کی خوشبو نہ سونگھیں گے،ابوداؤد ونسائی نے حضرت عبد اﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے حوالے سے اس کو روایت کیا۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب اللباس باب استحباب خضاب الشیب بصفرۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۹۹

[2] کنز العمال بحوالہ طب عن ابی الدرداء حدیث۱۷۳۳۳ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۶۷۱

[3] سنن ابی داؤد کتاب الترجل باب ماجاء فی خضاب السواد آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۲۲،سنن النسائی باب النہی من الخضاب بالسواد نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲/ ۲۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن