دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۱۹۵ ۱۹۶:                      مستفسرہ ذکاء اﷲ خاں رضوی                      روز سہ شنبہ بتاریخ ۸شعبان ۱۳۳۳ھ

(۱)زید کا قول ہے کہ خضاب مہندی میں ملاکر لگانا جائز ہے۔

(۲)زید کا قول ہے کہ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ وقت جہاد داڑھی کترواناچاہئے۔

الجواب:

(۱)مہندی میں اتنا نیل ملانا جس سے رنگ سیاہ آئے حرام ہے قیامت کے دن ان کے منہ کالے کئے جائیں،حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اختضب بالسواد سود اﷲ وجھہ یوم القیامۃ [1]۔

جو سیاہ خضاب کرے قیامت میں اﷲ تعالٰی اس کا منہ سیاہ کرے گا۔

ہاں مہندی میں اتنا نیل ملانا جس سے رنگ سرخ ہی رہے مگر اس میں ذرا پختگی آجائے یہ جائز ہے وھو المراد بالماثور وبما ھو فی الخانیۃ وغیرھا مذکور (حدیث سے منقول اور خانیہ وغیرہ میں مذکور سے یہی مراد ہے۔ت)

(۲)زید محض جھوٹا ہے قرآن مجید پر افتراء کرتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۹۷:                             مسئولہ مولوی محمد اسمعیل صاحب محمود آباد مسجد چھاؤنی بریلی        ۷ ربیع الثانی ۱۳۳۴ھ

رات کے وقت آئینہ دیکھنا منع ہے یا نہیں خصوصا عورتوں کو کہ اپنے خاوند کے لئے بناؤ سنگھار کرتے وقت آئینہ دیکھنے کی سخت ضرورت پڑتی ہے۔

الجواب:

رات کو آئینہ دیکھنے کی کوئی ممانعت نہیں،بعض عوام کاخیال ہے کہ اس سے منہ پر جھائیاں پڑتی ہیں اور اس کا بھی کوئی ثبوت نہ شرعًا ہے نہ طبعًا نہ تجربۃً،اورعورت کہ اپنے شوہر کے سنگار کے واسطے آئینہ دیکھے ثواب عظیم کی مستحق ہے ثواب کی بات بے اصل خیالات کی بناء پرمنع نہیں ہوسکتی واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۹۸:                                              مسئولہ عزیز الحسن طالب علم مدرسہ اہلسنت                                شنبہ یکم شعبان ۱۳۳۴ھ

مردوں کے لئے مہندی کا استعمال شوقیہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کس قدر عضو بدن میں؟ بینوا توجروا

الجواب:

ہاتھ پاؤں میں مہندی کی رنگت مرد کے لئے حرام ہے اور سراور داڑھی میں مستحب۔

 



[1] مجمع الزوائد کتاب اللباس باب فی الشیب والخضاب دارالکتاب بیروت ۵/ ۱۶۳،کنز العمال برمز طب عن ابی الدرداء حدیث ۱۷۳۳۳ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۶۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن