30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وسیما المسلمین [1]۔ |
مسلمانوں کے لئے سنت ہے۔(ت) |
قاضی خاں پھر شرح مشارق پھر شامی میں ہے:
|
مذھبنا ان الصبغ بالحناء والوسمۃ حسن [2]۔ |
ہمارامذہب یہ ہے کہ مہندی اور وسمہ لگانا اچھا ہے۔(ت) |
احادیث میں سیاہ خضاب پر سخت سخت وعیدیں اور مہندی کے خضاب کی ترغیبیں بکثرت وارد ہیں۔
|
وقد حققنا مسألۃ تحریم السواد مطلقا فی فتاوٰینا فیہ شفاء۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ہم نے اپنے فتاوٰی میں علی ا لاطلاق سیاہ خضاب کے حرام ہونے کی ایسے اندا زمیں تحقیق کی ہے کہ جس میں بیمار طبائع کے لئے شفا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۱۹۱: مسئولہ حافظ امیر اﷲ صاحب ۲۴ رجب ۱۳۱۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید ضعف بصر کے سبب سے طب میں علاج کے منجملہ ہر روز کئی دفعہ سر و ریش میں کنگھی کرنا بتا یا ہے۔اور حدیث میں ایك دفعہ سے زیادہ کنگھا کرنا یا ایك دن کے بعد کرنا آیا ہے اس روایت کی بابت سوال ہے آیا معمول بہ ہے یا نہیں یہ روایت کہاں ہے؟ صورت اولٰی میں بضرورت علاج اجازت ہے یا نہیں؟ نہ بنظر زینت وکبر جو منجر بکبراست وتضییع وقت ہو،بینوا توجروا(بیان فرمائیے اجر پائیے۔ت)
الجواب:
احمد وابوداؤد وترمذی ونسائی باسانید صحیحہ حضرت عبداﷲ بن مغفل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:
|
نھی رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن الترجل الاغباء [3]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کنگھی کرنے سے منع فرمایا مگر ناغہ کرکے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع