دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۱۹۰:                              اشہر کہنہ مرسلہ شیخ عبدالعزیز صاحب                          ۲۱ جمادی الاولٰی ۱۳۱۴ھ

خضاب سیاہ رنگ یعنی مہندی ونیل باہم مخلوط کر کے بلا ضرورت شرعی استعمال کرنا درست ہے یا نہیں؟ اور ضرورت شرعی کیا کیا ہیں؟ صرف منہدی لگانا مسنون ہے یانہیں؟ سوائے خضاب مذکورہ بالااور خضاب بھی مثل مازو وہلیلہ وغیرہ کے جائز ہیں یا نہیں؟ جواب مع حوالہ کتاب مرحمت ہو۔

الجواب:

سیاہ خضاب خواہ مازو ووہلیلہ ونیل کا ہو خواہ نیل وحنا مخلوط خواہ کسی چیز کا سوا مجاہدین کے سب کو مطلقًا حرام ہے۔اور صرف مہندی کا سرخ خضاب یا اس میں نیل کی کچھ پتیاں اتنی ملا کر جس سے سرخی میں پختگی آجائے اور رنگ سیاہ نہ ہونے پائے سنت مستحبہ ہے۔

شیخ محقق علامہ عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ الشریف اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ شریف میں فرماتے ہیں:

خضاب بسواد حرام ست وصحابہ وغیرہم خضاب سرخ می کردند گاہے زردنیز اھ ملخصًا [1]۔

سیاہ خضاب لگاناحرام ہے صحابہ اور دوسرے بزرگوں سے سرخ خضاب کا استعمال منقول ہے اور کبھی کبھار زرد رنگ کا خضاب بھی اھ ملخصا۔(ت)

حدیث میں ہے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الصفرۃ خضاب المؤمن والحمرۃ خضاب المسلم و السواد خضاب الکافر،رواہ الطبرانی فی الکبیر و الحاکم [2]فی المستدرك عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

زردخضاب ایمان والوں کا ہے اور سرخ اسلام والوں کا اور سیاہ خضاب کافروں کا،(طبرانی نے کبیر میں اور حاکم نے مستدرك میں حضرت عبداﷲ ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے حوالے سے اسے روایت کیا ہے۔ت)

محیط پھر منح الغفار پھر ردالمحتار میں ہے:

اما الحمرۃ فھو سنۃ الرجال

رہی سرخی کی بات تو یہ مردوں کے لئے خصوصًا

 


 

 



[1] اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ کتاب اللباس باب الترجل نوریہ رضویہ سکھر ۳/ ۵۶۹

[2] المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ ذکر عبداﷲ بن عمر دارالفکر بیروت ۵/ ۴۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن