دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

اور وہ صرف ایك امر مباح ہے فرض واجب سنت اصلا نہیں ہاں جو مباح بہ نیت محمودہ کیاجائے شرعًا محمودہوجاتا ہے جیسے مسی لگانی کہ عورت کو مباح ہے اور اگر شوہر کے لئے سنگار کی نیت سے لگائے تو مستحب کہ یہ نیت شرعًا محمود ہے۔اور جب کہ یہ امر زیور ہائے گوش کے لئے کان چھیدنے سے کہ خاص زمانہ اقدس حضور پر نور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں رائج تھا اور حضور پر نور صلوات اﷲ و سلامہ علیہ نے جائز مقرر رکھا بحکم دلالت ثابت تو اس کے لئے اثر ماراٰہ المسلمون(جس کومسلمان اچھا کہیں تو وہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك اچھا ہوتا ہے۔ت)کی طرف رجوع کی حاجت نہیں فان الثابت بدلالۃ النص کالثابت بالنص(کیونکہ جو دلالت نص سے ثابت ہو وہ اسی طرح ہے جیسے نص سے ثابت ہے۔ت)اور دہنے بائیں جانب میں مختار ہیں یہ کوئی امر شرعی نہیں رسم زمانہ پر مبنی ہے جس طرف چاہیں چھیدیں،رہا موت شوہر پر نتھ نہ پہننا ایام عدت تك تو شرعًا ضرور ہے کہ نتھ زیور اور زینت ہے اور بیوہ کو کوئی گہنا کسی طرح کا سنگار جائز نہیں۔

فی الدرالمختار وردالمحتار تحد(ای وجویا کما فی البحر)مکلفۃ مسلمۃ اذ اکانت معتدۃ بت او موت بترك الزینۃ بحلی(ای بجمیع انواعہ بحروفی قاضی خاں المعتدۃ تجتنب عن کل زینۃ [1] اھ ملتقطًا۔

درمختار اور ردالمحتار میں ہے کہ عدت گزارنے والی عورت سوگ منائے یعنی اس کے لئے ایسا کرنا واجب اور ضروری ہے جیسا کہ البحرالرائق میں ہے۔مسلمان عورت سوگ منانے کی پابند ہے خواہ وہ طلاق کی عدت گزار رہی ہو یا وفات کی سوگ منانے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی قسم کے زیورات نہ پہنے تاکہ زیبائش نہ ہونے پائے(البحرالرائق)فتاوٰی قاضی خاں میں ہے کہ عدت گزارنے والی عورت ہر قسم کی زیب وزینت سے پرہیز کرے اھ ملتقطا(ت)

اور بعد ختم عدت اگر شرعًا نتھ وغیرہ پہننا ناجائز وممنوع سمجھے گنہگار ہوگی کہ یہ معاذاﷲ شریعت مطہرہ پر افتراء ہے اوراگر جائز و روا سمجھ کر یو ہیں عادۃً نہ پہنے تو حرج نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] درمختار فصل الحداد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۲۵۹،ردالمحتار فصل الحداد داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۱۷۔۶۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن