30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کنگھی،سرمہ،مسی،مسواک،خضاب،مہندی،سنگار وغیرہ سے متعلق
مسئلہ ۱۸۵ تا ۱۸۹:از بمبئی محلہ چھتری سرنگ متصل مسجد حافظ عبدالقادر چاندے مرسلہ شیخ عبداﷲ ولد حاجی اﷲ رکھا محرم ۱۳۱اھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ان صورتوں میں کہ ذیل میں معروض ہے:
(۱)کہ دریں زماں عورتوں کو ناك چھیدنا جائز ہے یا نہیں؟
(۲)ہم لوگ کاٹھیاواری اور کچھی،اور بعض دیہات ہند میں یہ رواج ہے کہ مرد مرجائے تو عورتیں ناك میں نتھنی پہنتی نہیں اور کہتی ہیں یہ ہمارے مرد کی نشانی ہے اور جب دوسرا مرد کریں گی تب پہنیں گی۔یہ عقیدہ ان کا درست ہے یانہیں؟
(۳)ناك چھیدنا اہل سنت وجماعت کے نزدیك فرض،واجب،سنت،مستحب ہے یاکیا؟
(۴)اس نہت چھیدنے کو ما راٰہ المسلمون حسنا فھو عند اﷲ حسن [1](جس کام کو مسلمان اچھا جانیں وہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك بھی پسندیدہ ہے۔ت)پر حمل کرسکتے ہیں یاکیا؟ کیونکہ عورتوں کی زینت ہے۔
(۵)ناك داہنی طرف کا یا بائیں طرف کا چھیدنا یا کیا کیونکہ اکثر بلاد ہند کی عورتیں بعض داہنی طرف کا اور بعض بائیں طرف کا ناك چھیدتی ہیں وغیرہ بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ تم اجر پاؤ۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع