30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فعد ذٰلك بیدہ واحدا واحدا الاذان ثمانیۃ عشر حرفا والاقامۃ سبعۃ عشر حرفا واشار المصنف بقولہ علی الاشھر الی مارواہ الشیخ بسندہ الی الحسین بن سعید عن النصربن سوید عن عبداﷲ بن سنان قال سألت ابا عبداﷲ علیہ السلام عن الاذان فقال تقول اﷲ اکبر اﷲ اکبر اشھد ان لا الہ الا اﷲ اشھد ان لا الہ الا اﷲ اشھد ان محمد ا رسول اﷲ، اشھد ان محمد ا رسول اﷲ،حی علی الصلوٰۃ،حی علی الصلوٰۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح حی علی خیر العمل حی علی خیر العمل،اﷲ اکبر اﷲ اکبر لا الہ الا اﷲ وروی زرارۃ والفضیل عن ابی عبداﷲ علیہ السلام،نحو ذٰلك وحکی الشیخ عن بعض الاصحاب تربیع التکبیر فی اخر الاذان وھو شاذ مردود بما تلونا من الاخبار [1]اھ ملخصا۔ |
کلمے اور تکبیر سترہ اور وہ جو مصنف(یعنی حلبی نے شرائع الاسلام میں)کہا کہ مشہور تر قول پر اذان کے اٹھارہ کلمے ہیں وہ اس سے اس حدیث کی طرف اشارہ کرتا ہے جو شیخ نے بسند خود حسین بن سعید اس نے نصر بن سوید اس نے عبداﷲ بن سنان سے روایت کی کہ میں نے ابو عبداﷲ علیہ السلام سے اذان کو پوچھا،فرمایا یوں کہہ اﷲ اکبر ۲۔اشھد ان لا الہ الا اﷲ ۲،اشھد ان محمد ارسول اللہ۲،حی علی الصلوٰۃ۲،حی علی الفلاح۲،حی علی خیر العمل ۲،اﷲ اکبر ۲،لا الہ الا اﷲ ۲(یعنی اس حدیث میں شروع اذان صرف دو تکبیر سے ہے تو اذان کے سولہ ہی کلمے رہیں گے)اور زرارہ وفضیل نے امام ممدوح سے یونہی روایت کی اور شیخ نے بعض امامیہ سے اخر اذان میں چار تکبیریں نقل کیں اور وہ شاذ مردود ہے بسبب ان حدیثوں کے جو ہم نے ذکر کیں اھ ملخصا۔ |
شہید شیعہ ابوعبداﷲ بن مکی لمعہ دمشقیہ میں لکھتا ہے:
|
یکبر اربعا فی اول الاذان ثم التشھدان ثم حیعلات الثلث ثم التکبیر ثم التھلیل مثنی فھذہ ثمانیہ عشر فصلا فھذہ جملۃ الفصول |
اول اذان میں چار بار اﷲ اکبر کہے پھر دونوں شھادتیں پھر تینوں حی علی پھر اﷲ اکبر پھر لا الہ الا اﷲ ہر کلمہ دوبارہ یہ اٹھارہ کلمے ہیں اور کل یہی ہیں جو شرع میں منقول ہوئے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع