دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

سوم: میں تفصیل ہے اگر پلیٹوں میں نجاست ہے تو حروف وکلمات کا ان میں بھرنا مطلقًا ممنوع ہے کہ حرف خود معظم ہیں کما بیناہ فی فتاوٰنا(جیسا کہ ہم نے اسے اپنے فتاوٰی میں بیان کردیا ہے۔ت)اور اگر نجاست نہیں یا وہ کوئی خالی جائز آواز بے حروف ہے تو جلسہ فساق میں اسے سننا اہل اصلاح کا کام نہیں کہ انھیں اہل باطل سے اختلاط نہ چاہئے اور اگر تنہائی یا خاص صلحاء کی مجلس ہے تو کوئی وجہ منع نہیں اور یہاں ہمارے وہ مباحث کام دیں گے جونظر اولٰی میں گزرے پھر اگر کسی مصلحت شرعیہ کے لئے ہے جیسے عالم کو اس کے حال پر اطلاع پانے یا قوت اشغال دینے کے واسطے ترویح قلب کے لئے جب تو بہتر ورنہ اتنا ضرور ہے کہ ایك لایعنی بات ہے۔ اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

حسن اسلام المرء ترکہ ما لایعنیہ حدیث صحیح مشھور عن سبعۃ من الصحابۃ منھم الصدیق والمر تضی والحسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ ورواہ الترمذی [1] وابن ماجۃ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

خوبی اسلام یہ ہے کہ آدمی لایعنی بات نہ کرے(حدیث سات صحابہ سے صحیح اور مشہور ہے ان میں سے بعض یہ ہیں حضرت ابوبکر صدیق،حضرت علی،حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہم،اور ترمذی اورابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا ہے۔(ت)

یہ بھی اس حالت میں ہے کہ نادرًا ہو عادت ڈالنا اور وقت اس میں ضائع کیا کرنا مطلقًا مکروہ ہوگا۔

لحدیث کل شیئ من لہوالدنیا باطل الا ثلثۃ رواہ الحاکم[2] عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ھذا ما عندی والعلم بالحق عند ربی واذ

اس حدیث کی وجہ سے کہ دنیا کا ہر کھیل سوائے تین کھیلوں کے باطل ہے۔امام حاکم نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اس کو روایت فرمایا۔یہ سب کچھ میرے نزدیك ہے۔

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب الزھد باب ماجاء من تکلم بالکلمۃ الخ امین کمپنی دہلی ۲ /۵۵،سنن ابن ماجہ ابواب الفتن ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۹۵

[2] المستدرك للحاکم کتاب الجہاد من علم الرمی ثم ترکہ الخ دارالفکر بیروت ۲ /۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن