دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مول نہ لے تو وہ کیوں ایسی ناپاکی کریں پھر عذر کا کیا محل،واﷲ العاصم عن سبیل الزیغ والزلل(ٹیڑھے اور پھسلنے والے راستوں سے اﷲ بچاتا ہے۔ت)اور قرآن عظیم ہی کے حکم میں ہیں اشعار حمد ونعت ومنقبت وجملہ عبارات وکلمات معظمہ دینیہ کہ نہ ان کو نجس چیز میں لکھنا جائز،یہ وجہ اول ہوئی،نہ انھیں کھیل تماشا بنانا جائز،یہ وجہ دوم ہوئی،نہ انھیں لہو ولغو بنانے کے جلسے میں شریك ہونا جائز،اگر چہ اپنی لعب کی نہ ہو یہ وجہ سوم ہوئی،نہ ان کی خریداری واستعمال سے لہو بنانے والوں کی مدد جائز،یہ وجہ چہارم ہوئی،حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے لہو مباح میں تو اپنا ذکر کریم ناپسند فرمایا اور انصار کی کمسن لڑکیوں نے بعد تقریب شادی کے گانے میں یہ مصرع پڑھا:  ع

وفینا نبی یعلم مافی غد

(ہم میں وہ نبی ہیں جو آئندہ کی باتیں جانتے ہیں)

ان کو منع فرمایا کہ:

دعی ھذہٖ وقولی بالذی کنت تقولین [1]۔

اسے رہنے دو وہی کہے جاؤ جو کہہ رہی تھیں۔

امام حجۃ الاسلام محمد غزالی قدس سرہ العالی احیاء العلوم شریف اواخر کتاب مسئلہ السماع میں فرماتے ہیں:

ولذا لمادخل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بیت الربیع بنت معوذ وعندھا جواریغنین فسمع احدٰھن تقول"وفینا نبی یعلم مافی غد"علی وجہ الغناء فقال صلی ا ﷲ تعالٰی علیہ وسلم دعی ھذا وقولی ماکنت تقولین وھذا شہادۃ بالنبوۃ فزجرھا عنھا وردھا

یہی وجہ ہے کہ جب حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام ربیع دختر معوذ کے گھر تشریف لے گئے تو ان کے پاس بچیاں گیت گارہی تھیں تو حضور نے ان میں سے ایك کو یہ کہتے سنا کہ ہمارے اندر وہ نبی ہیں جو کل کی بات جانتے ہیں۔وہ بچیاں گیت کے طورپر گا رہی تھیں تو حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کو چھوڑدو اور وہی کہتی رہو جو پہلے کہہ رہی تھیں۔تو اس پر نبوت کی گواہی تھی لیکن حضور علیہ السلام نے

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب النکاح باب ضرب الدف فی النکاح قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۷۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن