30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیشہ حلال اختیار کریں۔ درمختار میں ہے:
|
لایحل ان یسأل شیئا من القوت من لہ قوت یومہ بالفعل اوبالقوۃ کا لصحیح المکتسب ویأثم معطیہ ان علم بحالہ لاعانتہ علی المحرم [1]۔ |
یہ حلال نہیں کہ آدمی کسی سے روزی وغیرہ کا سوال کرے جبکہ اس کے پاس ایك دن کی روزی موجود ہو یا اس میں اس کے کمانے کی طاقت موجود ہو،جیسے تندرست کمائی کرنے والا، اور اسے دینے والا گنہگار ہوتا ہے اگر اس کے حال کو جانتا ہے کیونکہ حرام پر اس نے اس کی مدد کی۔(ت) |
یہ اصل کلی یاد رکھنے کی ہے کہ بہت جگہ کام دے گی۔جس چیز کا بنانا ناجائز ہوگا اسے خریدنا کام میں لانا بھی ممنوع ہوگا اور جس کا خریدناکام میں لانا منع نہ ہوگا اس کا بنانا بھی ناجائز نہ ہوگا۔
|
فان رفع التالی یفتح رفع المقدم کما ان وضع المقدم ینتج وضع التالی۔ |
اس لئے کہ رفع تالی،رفع مقدم نتیجہ دیتی ہے جس طرح وضع مقدم وضع تالی کا نتیجہ دیتی ہے۔(ت) |
اقول:(میں کہتا ہوں۔ت)اور یہ خیال کہ ایك ہمارے چھوڑے سے کیا ہوتا ہے ہم نہ لینگے تو اور ہزاروں لینے والے ہیں مقبول نہیں،ہر ایك کا یہی خیال رہے تو کوئی بھی نہ چھوڑے توحکم شرع معطل رہ جائے گا چھوٹے گا یوہیں کہ ہر ایك اپنے ہی استعمال کو اس کا ذریعہ اصطناع سمجھے جب سب چھوڑ دینگے آپ ہی بنانا معدوم ہوجائے گا،اور اگر نہ چھوڑیں تو ہر ایك کو اپنی قبر میں سونا اپنے کئے کا حساب دینا ہے اوروں سے کیا کام،ایسی ہی جگہ کے لئے ارشاد ہوا ہے:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا عَلَیۡکُمْ اَنۡفُسَکُمْ ۚ لَا یَضُرُّکُمۡ مَّنۡ ضَلَّ اِذَا اہۡتَدَیۡتُمْ ؕ"[2] |
اے ایمان والو! تم اپنی جان کی اصلاح کرلو تمھیں اوروں کی گمراہی سے نقصان نہیں جبکہ تم خود راہ پر ہو۔ |
اگر کہے تو یہ ان افعال میں سے جو فی نفسہٖ مذموم ہیں تلاوت کی آواز گلاس میں ودیعت رکھنا بنفسہٖ مذموم نہیں،ان کی نیت لہو وغیرہ مقاصد ومفاسد نے اسے ممنوع کیا۔
اقول:(میں کہتاہوں۔ت)کام واقع سے ہے نہ محض فرض سے،جب واقع یہ ہے تو اس کی حرمت میں شك نہیں اور اس حرام کا دروازہ تمھیں خریدنے والوں کام میں لانے والوں نے کھولا کوئی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع