دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

قد رأینا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ضحی بکبشین موجوئین وھما المرضوضان خصاھما والمفعول بہ ذٰلك قد انقطع ان یکون لہ نسل فلو کان اخصاؤھما مکروھا اذا لما ضحی بھما رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[1]۔

بیشك ہم نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے دو خصی مینڈھوں کی قربانی کی یعنی وہ دو ایسے دنبے تھے کہ جن کے دونوں خصیے کو فتہ تھے۔اور جس کے ساتھ یہ برتاؤ کیا جائے اس کی نسل ختم ہوجاتی ہے۔اگر دنبوں کو خصی کرنا مکروہ ہوتا تو حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام ایسے مکروہ جانورں کی کبھی قربانی نہ کرتے۔(ت)

اسی کے باب انزاء الحمیر علی الخیل میں ہے:

لوکان مکروہا لکان رکوب البغال مکروھا لانہ لو لا رغبۃ الناس فی البغال ورکوبھم ایاھا لما انزئت الحمیر علی الخیل [2]۔

گدھوں کا گھوڑی سے جفتی کرانا،اگر یہ مکروہ ہوتا تو ضرور خچروں پر سوار ہونا مکروہ ہوتا۔اس لئے کہ اگر لوگوں کی خچروں کی طرف اور ان کی سواری کی طرف رغبت نہ ہوتی تو کبھی گدھوں سے گھوڑی پر جفتی نہ کرائی جاتی۔(ت)

ہدایہ میں ہے:

لاباس باخصاء البھائم وانزاء الحمیر علی الخیل وقد صح ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رکب البغلۃ فلو کان ھذا الفعل حرام لما رکبھا لما فیہ من فتح بابہ [3]۔

چوپایوں کے خصی کرنے میں اور گدھو ں سے گھوڑی پر جفتی کرانے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام سے صحیح روایت میں یہ آیا ہے کہ حضور صلی اﷲ تعلٰی علیہ وسلم خچر پر سوار ہوئے ہیں اگر یہ کام حرام ہوتا تو آپ کبھی خچر پر سوار نہ ہوتے کیونکہ اس میں برائی کا دروازہ کھلتا ہے۔(ت)

اسی باب سے ہے کہ قوی تندرست قابل کسب جو بھیك مانگتے پھرتے ہیں ان کو دینا گناہ ہے کہ ان کا بھیك مانگنا حرام ہے اور ان کودینے میں اس حرام پرمدد،اگر لوگ نہ دیں تو جھك ماریں اور کوئی


 

 



[1] شرح معانی الآثار کتاب الکراھیۃ باب اخصاء البہائم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲ /۴۲۱

[2] شرح معانی الآثار کتا ب السیر باب انزاء الحمیر علی الخیل ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲ /۱۷۶

[3] الہدایہ کتاب الکراھیۃ مسائل متفرقہ مطبع یوسفی لکھنو ۴ /۴۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن