30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عمر بن عبدالعزیز بخصی فکرہ ان یبتاعہ وقال ماکنت لا عین علی الاخصاء فکل شیئ فی ترك کسبہ ترك لبعض اھل المعاصی فلا ینبغی کسبہ [1]۔ |
سے ہم تک(یعنی امام ابوجعفر طحاوی تک)یہ حدیث پہنچی کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس ایك خصی آدمی کو لایا گیا تو آپ نے اس کو خرید لینا نا پسند کیا اور فرمایا میں ایسا شخص نہیں ہوں کہ انسان کے خصی کرنے پر بدکرداروں سے تعاون کروں، پھر ہر کام کہ جس کے نہ کرنے سے بعض گناہگاروں سے گناہ چھوٹ جاتا ہے تو پھر نامناسب ہے کہ ایسا کام کیا جائے۔(ت) |
ہدایہ میں ہے:
|
یکرہ استخدام الخصیان لان الرغبۃ فی استخدامھم حث الناس علی ھذا الضیع وھو مثلۃ محرمۃ [2]۔ |
خصی لوگوں سے خدمت لینا مکروہ ہے کیونکہ انسان سے خدمت لینے کی رغبت رکھنا لوگوں کو اس برے کام پر امادہ کرنا ہے اوریہ"مثلہ"ہونے کی وجہ سے حرام ہے۔(ت) |
غایۃ البیان میں مختصر امام طحاوی سے ہے:
|
یکرہ کسب الخصیان وملکھم واستخدامھم وقال ابو حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ لو لا استخدام الناس ایاھم لما اخصاھم الذین یخصونھم [3]، |
خصی لوگوں کی کمائی،اور ان کا ملک(یعنی ملکیت)اور ان سے خدمت لینا یہ سب کام مکروہ ہیں،حضرت امام ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ارشاد فرمایا:اگر لوگوں کا ان سے خدمت لینا نہ ہوتا تو پھر جو لوگ انھیں خصی کرتے ہیں وہ کبھی انھیں خصی نہ کرتے(ت) |
اسی دلیل سے ہمارے علماء نے بیل بکرے کے خصی کرنے اور گھوڑی سے خچر لینے کا جوازثابت فرمایا کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دو خصی دنبے قربانی کئے اور خچر پر سواری فرمائی،اگر یہ فعل ناجائز ہوتے حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان کو کام میں نہ لاتے،شرع معانی الآثار شریف میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع