30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی جائے اور سخت بری ہے۔اگر خون ناحق میں برتی جائے،اسی لئے حدیث میں فرمایا:
|
الشعر بمنزلۃ الکلام فحسنہ کحسن الکلام و قبیحہ کقبیح الکلام۔رواہ البخاری فی الادب [1] المفرد والطبرانی فی المعجم الاوسط عن عبداﷲ بن عمرو بن العاص وابو یعلی عنہ وعن ام المومنین الصدیقۃ والدار قطنی عن عروۃ عنہا والشافعی عن عروۃ مرسلا رضی اﷲ تعالٰی عنہم و اسنادہ حسن۔ |
شعر بمنزلہ کلام کے ہے تو اس کا چھا مثل اچھے کلام کے ہے اور اس کا برا مثل برے کے،(امام بخاری نے ادب المفرد میں، امام طبرانی نے المعجم الاوسط میں حضرت عبداﷲ بن عمرو بن عاص کے حوالے سے اسے روایت کیا ہے۔اور محدث ابویعلٰی نے ان سے اور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ سے بھی اسے روایت کیا ہے۔اور امام دارقطنی نے بواسطہ حضرت عروہ مائی صاحبہ سے اور امام شافعی نے حضرت عروہ سے بطور ارسال اسے روایت فرمایا ہے۔اﷲ تعالٰی ان سب سے راضی ہو۔اس حدیث کی سند درجہ حسن رکھتی ہے۔(ت) |
یہ اسی سبب کے اوزان عروضیہ ادائے ہر گونہ کلام کے آلہ ہیں تو ان پر فی انفسہا کوئی حکم حسن وقبح نہیں ہوسکتا بلکہ مؤدی بہا کے تابع ہوں گے شعر میں اچھی بات ادا کی جائے تو حدیث صحیح میں ان من الشعر لحکمۃ [2](بیشك بعض شعر ضرور حکمت ہوتے ہیں۔ت)ارشاد ہوا ہے اور یاوہ سرائی یا ہر زہ درائی کی جائے تو " وَالشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُہُمُ الْغَاوٗنَ ﴿۲۲۴﴾ؕ"[3](اور شاعروں کی پیروی اور ان کا اتباع گمراہ کرتے ہیں۔ت)فرمایا گیا وہاں ان اﷲ یؤید حسان بروح القدس(اﷲ تعالٰی حضرت جبریل سے حضرت حسان کی تائید کرتاہے۔ت)کی بشارت جانفزا ہے اور دوسری طرف امرؤالقیس صاحب لواء الشعراء الی النار(امرؤ القیس شاعروں کا علمبردار آتش دوزخ میں ہے۔ت)کی وعید جانگزا۔ رواہ الاحمد [4]والبزار عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ (اسے احمد وبزار نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ
[1] المعجم الاوسط حدیث ۷۶۹۲ ریاض ۸ /۳۴۰ و ادب المفرد حدیث ۸۶۵ مکتبہ اثریہ شیخوپورہ ص۲۲۳
[2] ادب المفرد حدیث ۸۶۵ باب من قال ان من البیان سحرا الخ المکتبہ الاثریہ شیخوپورہ ص۲۲۵،صحیح البخاری کتا ب الادب باب مایجوز من الشعراء قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۹۰۷
[3] القرآن الکریم ۲۶ /۲۲۴
[4] کنز العمال برمز حم و ت عن عائشہ حدیث ۳۳۲۴۸ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۶۷۲،مسند امام احمد بن حنبل عن عائشہ رضی اﷲ عنہا دارالفکر بیروت ۶ /۷۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع