دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

یہاں پاس بیٹھنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ جہنم میں بھی اکٹھے رہے والعیاذ باﷲ تعالٰی معالم التزیل میں ہے عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے فرمایا:

دخل فی ھذہ الایۃ کل محدث فی الدین وکل مبتدع الی یوم القیمۃ [1]۔

اس آیت میں قیامت تك کا ہر مبتدع ہر بد مذہب داخل ہے۔

وجہ چہارم: صلحاء نے خاص اپنا جلسہ کیا جس میں سب نیت صالح والے ہیں اور تفکر وتذکر ہی کے طور اس میں سے قرآن مجید سنا خاص اس سے سننے کی یہ ضرورت تھی کہ اس میں کسی اعلٰی قاری کی نہایت درد ناك ودلکش قراءت بھری ہے اس میں سے قرأت سنانے والا بھی انھیں میں کا ہے کہ اس نے اس کا بنانا چلانا سیکھ لیا ہے۔

اقول:(میں کہتاہوں۔ت)اب یہاں دو نظریں ہیں:نظر اولٰی ونظر دقیق۔

نظر اولٰی صاف حکم کرے گی کہ اب اس میں کیا حرج ہے جب پلیٹیں طاہر و پاك فرض کرلی گئیں تو حرج صرف نیت لہو کا رہا اس سے یہ لوگ منزہ ہیں اور بھرنے والوں کی نیت فاسدہ کا ان پر کیا اثر۔

قال اﷲ تبارك وتعالٰی " " وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ[2]۔

اﷲ تبارك وتعالٰی نے ارشاد فرمایا:کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ نہ اٹھائے گی۔(ت)

اور کوئی فی نفسہٖ جائز کام کفار سے سیکھنے میں حرج نہیں اگر چہ انھیں کی ایجاد ہو جیسے گھڑی،تار،ریل وغیرہا اور فونو بذات خود معازف اور مزامیرسے نہیں کہ اس کے لئے کوئی خاص آواز ہی نہیں جس کے واسطے اسے وضع کیا ہو یا اس سے قصد کیجاتی ہو وہ تو ایك آلہ مطلقہ ہے جس کی نسبت ہر گونہ آواز کی طرف ایسی ہے جیسی اوزان عروضیہ کی کلام کی طرف بلکہ حروف ہجا کی معنی کی طرف حروف ہجا من حیث ہی حروف الہجا علوم رسمیہ میں کسی خاص معنی کے لئے موضوع نہیں بلکہ وہ آلہ تادیہ معانی مختلفہ ہیں جیسے معنی چاہیں ان سے ادا کرسکتے ہیں اچھے ہوں خواہ برے یہاں تك کہ ایمان سے کفر تك سب انھیں حروف سے ادا ہوتا ہے ایسے الہ مطلقہ کو من حیث ہی کذا حسن یا قبیح کسی کے ساتھ موصوف نہیں کرسکتے بلکہ وہ مدح وذم وثواب و عقاب میں اس چیز کا تابع ہوتا ہے جو اس سے ادا کی جائے،تلوار بہت اچھی ہے اگر ا س سے حمایت اسلام


 

 



[1] معالم التنزیل علی ہامش الخازن تحت آیۃ وقد نزل علیکم فی الکتب الخ مصطفی البابی مصر ۱ /۶۱۲

[2] القرآن الکریم ۶ /۱۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن