30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یَوْمِہِمْ ہٰذَا ۙ وَمَا کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوۡنَ ﴿۵۱﴾"[1] |
کاملنا اور جیسا جیسا ہماری آیتوں سے انکار کرتے تھے۔ |
واقعی کفار نے یہ بڑا داؤ مسلمانوں سے کھیلا کہ ان کے دین کی جڑ ان کے ایمان کی اصل قرآن عظیم کو خود ان کے ہاتھوں کھیل تماشا بنوادیا یہ ان لوگوں کے فونو سے قرآن سننے سنانے کا خاص جزئیہ ہے کہ قرآن عظیم نے اس کی ایجاد سے تیرہ سو برس پہلے ظاہر فرمادیا اس سے بڑھ کر اور سخت بلا کیا ہوگی اس سے بد تر اور گندی نجاست کیا ہوگی۔والعیاذ باﷲ رب العالمین۔
وجہ سوم: زید اس مجمع لہو ولغو میں ہے تماشے کے طور پر قرآن مجید سنایا جارہا ہے اس کا دعوٰی ہے کہ میں تذکر وتفکر ہی کے طور پر سن رہا ہوں مجھے لہو مقصود نہیں،اگر یہ صحیح ہو جب بھی وہ گناہ وجرم سے بری نہیں ایسے مجمع میں شریك ہونا ہی کب جائز تھا اگر چہ تیری نیت نیت خیر ہو،کیا قرآن عظیم نے نہ فرمایا:
|
"وَ اِذَا رَاَیۡتَ الَّذِیۡنَ یَخُوۡضُوۡنَ فِیۡۤ اٰیٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْہُمْ حَتّٰی یَخُوۡضُوۡا فِیۡ حَدِیۡثٍ غَیۡرِہٖ ؕ وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾ "[2] |
اور جب تو انھیں دیکھے جو ہماری آیتوں کو مشغلہ بنا رہے ہیں تو ان سے منہ پھیرلے یہاں تك کہ وہ کسی اور بات کے شغل میں پڑیں اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس سے فورًا اٹھ کھڑا ہو، |
یہ کیا اسی کی یاد دہانی میں دوسری جگہ اس سے بھی صاف تر وسخت تر نہ فرمایا:
|
"وَقَدْ نَزَّلَ عَلَیۡکُمْ فِی الْکِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰیٰتِ اللہِ یُکۡفَرُ بِہَا وَیُسْتَہۡزَاُ بِہَا فَلَا تَقْعُدُوۡا مَعَہُمْ حَتّٰی یَخُوْضُوۡا فِیۡ حَدِیۡثٍ غَیۡرِہٖۤ ۫ۖ اِنَّکُمْ اِذًا مِّثْلُہُمْ ؕ اِنَّ اللہَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیۡنَ وَالْکٰفِرِیۡنَ فِیۡ جَہنَّمَ جَمِیۡعَۨا ﴿۱۴۰﴾ۙ"[3] |
بیشك اﷲ تعالٰی تم پر قرآن میں حکم اتار چکا کہ جب تم سنو کہ خدا کی آیتوں پر گرویدگی نہیں کی جاتی اور ان کی ہنسی بنائی جاتی ہے تو تم ان کے پاس نہ بیٹھو جب تك وہ اور بات کے شغل میں پڑیں اور وہاں بیٹھے تو تم بھی انھیں جیسے ہو بیشك اﷲ تعالٰی منافقوں اور کافروں سب کو جہنم میں اکٹھا کرے گا۔ |
آیتوں کو کھیل بنانے والے کافر ہوئے،اس وقت ان کے پاس بیٹھنے والے منافق ٹھہرے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع