دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

فیہ وبالضرورۃ ینصرف الھواء المتموج من ذٰلك الجسم الی الخلف علی مثل الھیائۃ التی کان علیھا وحینئذ یحتمل ان یکون الھواء المتموج المصادم للجسم الا ملس یرجع متصفا بتموجہ الاول بعینہ ویحمل الصوت الی السامع وان یکون سبب الصدی تموج جدید حصل للھواء لانہ اذا تموج الھواء حتی صادم جسما املس یقاومہ ویردہ الی الخلف لم یبق فی الھواء المتصادم ذٰلك التموج بل یحصل لسبب المصادمۃ والرجوع تموج شبیہ بالتموج الاول فھنا التموج الجدید الذی کان ابتداء ہ عندانتھاء الجدید الذی ھو سبب الصدی قیل الاظھر ھو الثانی [1]۔

اس میں نفوذ سے روکتا ہے۔لہذا اس ضرورت کی بناء پر تموج والی ہو ا اس جسم سے اسی پہلی ہیئت پر پیچھے کی طر ف لوٹ جاتی ہے۔لہذا اس صورت میں یہ احتمال ہے کہ تموج والی ہوا جو کسی چکنے اور ملائم جسم سے ٹکراتے ہوئے بعینہٖ پہلے تموج سے متصف رہتے ہوئے لوٹ جائے اور آواز کو اٹھا کر سامع تك پہنچادے۔اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آواز بازگشت(صدی)کاسبب کوئی تموج جدید ہو جو ہوا کو حاصل ہوا ہو،کیونکہ جب ہوا میں تموج پیدا ہو جبکہ اس سے کوئی ایسا ملائم جسم مقابل ہوجائے جو اسے پیچھے کی طرف لوٹا دے۔پھر ہوا متصادم میں وہ تموج باقی نہ رہے گا بلکہ تصادم اور رجوع کے سبب سے ہوا میں کوئی ایسی موج پیدا ہوجائے جو بالکل تموج اول کی شبیہ ہو۔پس یہ تموج جدید کہ جس کی راہنمائی پہلے تموج کی انتہا سے ہے۔پس یہی آواز بازگشت(صدٰی)کا سبب ہے۔اور کہا گیا کہ یہ دوسری بات زیادہ ظاہر ہے۔(ت)

اقول:(میں کہتاہوں۔ت)بر تقدیر ثانی ظاہر وہی معنی ثانی ہے کہ راجع ہوائے ثانی ہے،

اوّلًا: صدمہ جبل نے اگر ہوائے اول کو روك لیا اور اس کا تموج دور کردیا تو دوبارہ اس میں تموج کہاں سے آیا وہ تصادم تو اس کا مسکن ٹھہرا نہ کہ محرک۔

ثانیًا: اثر قرع دو تھے۔تحرك وتشکل۔جوصدمہ تحرك سے روك دے گا تشکل کب رہنے دے گا جو نقش برآب سے بھی نہایت جلد مٹنے والا ہے کیا ہم نہیں دیکھتے کہ پانی کو جنبش دینے سے جوشکل اس میں پیدا ہوتی ہے اس کے ساکن ہوتے ہی معًا جاتی رہتی ہے۔خود شرح مواقف میں گزرا اذا انتفی انتفی [2](جب وہ منفی ہوگا تویہ منفی ہوگا۔ت) اور جب وہ تشکل جاتا رہا تو اب اگر کسی محرك سے پلٹے گی بھی


 

 



[1] شرح طوالع الانوار

[2] شرح المواقف المقصدالاول النوع الثانی منشورات الرضی قم ایران ۵ /۲۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن