دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

میں ہے:

الظاھر الصدی تموج ھواء جدید لارجوع الھواء الاول [1]۔

ظاہر یہ ہے کہ آواز بازگشت ایك نئی ہوا میں موج پیدا ہوناہے۔لہذا وہ پہلی ہوا کا واپس لوٹنا نہیں۔(ت)

شرح میں ہے:

وذٰلك لان الھواء اذا تموج علی الوجہ الذی عرفتہ حتی صادم جسما یقادمہ و یردہ الی خلف لم یبق فی الھواء المصادم ذٰلك التموج بل یحصل فیہ بسبب مصادمتہ ورجوعہ تموج شبیہ بالتموج الاول وقد یظن ان الھواء المصادم یرجع متصفا بتموجہ الاول بعینہ فیحمل ذٰلك الصوت الاول الی السامع الاتری ان الصدی یکون علی صفتہ وھیأتہ وھذا وان کان محتملا الا ان الاول ھو الظاھر [2]۔

یہ اس لئے کہ جب ہوا میں اس وجہ کے مطابق موج پیدا ہو کہ جس کو آپ پہچان چکے حتی کہ اگر وہ کسی ایسے جسم سے ٹکرائے کہ جو اس کے مقابلے میں آئے اور وہ اسے پیچھے کی طرف لوٹادے تو پھر اس ٹکرانے والی ہوا میں وہ تموج باقی نہ رہے گا بلکہ اس میں تصاد م اور رجوع کی وجہ اور سبب سے ایك ایسا تموج پیدا ہوگا جو تموج اول کے بالکل مشابہ اور اس کی شبیہ ہوگا،اور کبھی یہ گمان کیا جاتا ہے کہ ہوا متصادم بعینہٖ یعنی بالکل اس پہلے تموج کے ساتھ متصف رہتے ہوئے واپس لوٹتی ہے پھر اس پہلی ہی آواز کو اٹھا کر سامع تك پہنچادیتی ہے کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ صدی(بازگشت)اپنی صفت اور ہیئت پر باقی ہوتی ہے اگر چہ اس بات کا احتمال ہے مگر پہلی بات ہی ظاہر ہے۔(ت)

مقاصد میں ہے:

جعل الواصل نفس الہواء الراجع او اخر متکیفا بکیفیتہ علی ما ھو الظاھر [3]۔

نفس ہوا راجع کو واصل قرار دینا یا دوسری ہوا کو جو پہلی کی کیفیت سے متکیف(اور متصف)ہو جیسا کہ یہ ظاہر ہے۔(ت)

شرح میں ہے:


 

 



[1] المواقف مع شرحہ النوع الثالث المقصد الثانی منشورات الشریف الرضی قم ایران ۵ /۲۶۷

[2] شرح المواقف النوع الثالث المقصد الثانی منشورات الشریف الرضی قم ایران ۵ /۶۸،۲۶۷

[3] المقاصد علی ہامش شرح المقاصد النوع الثالث دارالمعارف النعمانیہ لاہور ۱ /۲۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن