دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

تجب وفی الحجۃ ھو الصحیح،تاتارخانیۃ قلت والاکثر علی تصحیح الاول وبہ جزم فی نور الایضاح [1]۔

اوریہ بھی کہا گیا بصورت مذکورہ سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہے چنانچہ فتاوٰی حجۃ میں ہے کہ یہی صحیح ہے تتارخانیہ،میں کہتا ہوں کہ اکثر ائمہ کرام قول اول کی تصحیح پر قائم ہیں۔ چنانچہ نورالایضاح میں اسی پر یقین کیا ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

النائم اذا اخبرانہ قرأھا فی حالۃ النوم تجب علیہ وھو الاصح تتارخانیہ و فی الدرایۃ لا تلزمہ ھو الصحیح امداد ففیہ اختلاف التصحیح وامالزومھا علی السامع منہ اومن المغمی علیہ فنقل فی الشرنبلالیۃ ایضا اختلاف الروایۃ و التصحیح وکذا من المجنون [2]۔

سونے والے کو جب بتا یا جائے کہ اس نے بحالت خواب آیت سجدہ پڑھی تو اس پر سجدہ کرنا واجب ہے۔اوریہی زیادہ صحیح ہے۔تتارخانیہ اور درایہ میں ہے۔کہ اس پر(دریں صورت) سجدہ لازم نہیں اور یہی صحیح ہے۔امداد،پس اس میں تصحیح کا اختلاف ہے لیکن سامع (سننے والا)اور بیہوش پر سجدہ تلاوت کا لزوم(تو اس کے متعلق گزارش ہے کہ شرنبلالیہ میں روایۃ اور تصحیح کا اختلاف نقل کیا گیا ہے۔اور اسی طرح دیوانے کے بارے میں ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

قال فی الفتح لکن ذکر الشیخ الا سلام انہ لایجب بالسماع من مجنون او نائم او طیرلان السبب سماع تلاوۃ صحیحۃ وصحتھا التمییز ولم یوجد وھذا التعلیل یفید التفصیل فی الصبی فلیکن ھو المعتبر ان کان ممیزا وجب بالسماع منہ و الا فلااھ واستحسنہ فی الحلیۃ [3]۔

فتح القدیر میں فرمایا:لیکن شیخ الاسلام نے ذکر فرمایا اگر دیوانے یا سونے والے یا پرندہ سے آیت سجدہ سنی تو سجدہ تلاوت واجب نہیں کیونکہ اس کا سبب تلاوت صحیحہ ہے۔اور صحت تلاوت کا مدار تمیز ہے اور وہ یہاں نہیں پائی گئی۔اور یہ تعلیل اس بات کا فائدہ دیتی ہے کہ یہی تفصیل بچے میں کی جائے گی۔لہذا اسی کااعتبار کرنا چاہئے،کہ اگر بچہ عقل وتمیز رکھتا ہے تو اس سے آیۃ سجدہ سنی گئی تو سجدہ تلاوت واجب ہے ورنہ نہیں اھ اور اس کو حلیہ میں مستحسن قرار دیا گیا ہے۔(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار کتا ب الصلٰوۃ باب سجود التلاوۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۵۱۷

[2] ردالمحتار کتا ب الصلٰوۃ باب سجود التلاوۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۵۱۶

[3] ردالمحتار کتا ب الصلٰوۃ باب سجود التلاوۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۵۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن