دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ جبرئیل نہ تھے کوئی اورچیز جبریل پر دلالت کرنے والی تھی حاشا یقینا جبرئیل ہی تھے اگر چہ یہ بھی یقینا معلوم ہے کہ جبریل کی صورت جمیلہ ہر گز صورت جَملیہ نہیں لہ ستمأۃ جناح قد سدا لا فق(اس کے یعنی جبریل علیہ الصلٰوۃوالسلام کے چھ سو پر ہیں جو آسمان کے کناروں پر روك بن گیا۔ت)اس راز کو اہل حقائق ہی خوب سمجھتے ہیں ہم پر تسلیم واذعان واجب ہے، اﷲ عزوجل فرماتاہے :

"وَاِذَا قُرِیَٔ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوۡا لَہٗ وَاَنۡصِتُوۡا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوۡنَ ﴿۲۰۴"[1]

جب قرآن مجید پڑھا جائے تو خاموش ہو کر اسے کان سے سنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔(ت)

اور فرماتاہے:

"فَاَجِرْہُ حَتّٰی یَسْمَعَ کَلٰمَ اللہِ"[2]

تو اسے پناہ دو(یعنی آنے والے کو)تاکہ وہ اﷲ تعالٰی کا کلام سنے۔(ت)

اور فرماتاہے:

"فَاقْرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ ؕ"[3]

پڑھو،جس قدرقرآن مجید آسان ہو(یعنی آسانی سے پڑھ سکو۔ت)

اور فرماتاہے:

"وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنۡ مُّدَّکِرٍ ﴿۱۷"[4]

یقینًا ہم نے نصیحت کے لئے قرآن مجیدآسان کردیا۔بھلا ہے کوئی نصیحت ماننے والا۔(ت)

اور فرماتاہے:

"بَلْ ہُوَ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ فِیۡ صُدُوۡرِ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْعِلْمَ ؕ"[5]

بلکہ وہ روشن اور واضح آیتیں ہیں ان لوگوں کے سینوں میں محفوظ ہیں جنھیں علم سے نوازا گیا۔(ت)

اور فرماتاہے:

"وَ اِنَّہٗ لَفِیۡ زُبُرِ الْاَوَّلِیۡنَ ﴿۱۹۶"[6]

بیشك وہ پہلے لوگوں کے صحیفوں میں موجود ہے۔(ت)

 

 



[1] القرآن الکریم ۷ /۲۰۴

[2] القرآن الکریم ۹/ ۶

[3] القرآن الکریم ۷۳ /۲۰

[4] القرآن الکریم ۵۴ /۱۷

[5] القرآن الکریم ۲۹ /۴۹

[6] القرآن الکریم ۲۶/ ۱۹۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن