دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ظاہر ہے کہ عامہ اعیان میں یہ دو نحواخیر بلکہ نحو ثانی بھی شے کے خوداپنے وجود نہیں کہ حصول اشیاء باشبا ھہا ہے نہ کہ بانفسہا۔

اقول:وھذا ھو عندی حقیقۃ انکار ائمتنا المتکلمین الوجود الذھنی ای ان الشیئ لیس فی الذھن بل شبیھہ و حملہ الامام الرازی علی انکار کونہ علما ثم ذھب بہ المتاخرون الی ماذھبوا والا فانکار قیام معان بالا ذھان مما لا یعقل عن عاقل فضلا عن اولئك اساطین العلم والعرفان۔

اقول:(میں کہتاہوں)یہی میرے نزیك حقیقت ہے اور ہمارے ائمہ اہل کلام کا وجود ذہنی کا انکار کرنا بایں معنی ہے کہ خود شے ذہن میں نہیں ہوتی بلکہ اس کی شبیہ اور مثال ہوتی ہے۔اور امام فخرالدین رازی نے اس بات کو اس پر حمل کیا کہ اس سے علم شے کے ہونے کا انکار مراد ہے۔پھر ائمہ متاخرین اس مسئلہ میں گئے ہیں کہ جس طرف وہ گئے ہیں ورنہ اذہان کے ساتھ قیام معانی کا انکار کرنا کسی صاحب عقل سے غیر معقول ہے(جو تابع فہم نہیں)چہ جائیکہ ان علم وعرفان کے ستونوں سے(اس بات کاانکار ہو)۔(ت)

مگر ہمارے ائمہ سلف رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے عقیدہ حقہ صادقہ میں یہ چاروں نحو قرآن عظیم کے حقیقی مواطن وجود و تحقیقی مجال شہود ہیں وہی قرآن کہ صفت قدیمہ حضرت عزت عزو جلالہ اور اس کی ذات پاك سے ازلا ابدا قائم ومستحیل الانفکاك ولاہو ولا غیرہ لاخالق ولا مخلوق(جوازلی ابدی طور پر(اﷲ تعالٰی کی ذات کے ساتھ(قائم ہے پس اس کا جدا ہونا محال ہے۔نہ عین ذات ہے اور نہ وہ اس کا غیر ہے۔نہ وہ خالق ہے اورنہ مخلوق۔ت)یقینا وہی ہماری زبانوں سے متلو ہمارے کانوں سے مسموع ہمارے اوراق میں مکتوب ہمارے سینوں میں محفوظ ہے۔والحمدﷲ رب العالمین نہ یہ کہ یہ کوئی اور جدا شے قرآن پر دال ہے۔نہیں نہیں،یہ سب اسی کی تجلیاں ہیں ان میں حقیقۃً وہی متجلی ہے بغیر اس کے کہ وہ ذات الٰہی سے جدا ہوا یا کسی حادث سے ملایا اس میں حلول کیا یا کسوتوں کے حدوث سے اس کے دامن قدم پرکوئی داغ آیا یا ان کے تکثرسے اس کی طرف تعدد نے راستہ پایا  ؎

دمبدم گر لباس گشت بدل                          شخص صاحب لباس راچہ خلل

(اگر ساعت بہ ساعت لباس بدل گیا تو صاحب لباس کا اس میں کیا نقصان ہے۔ت)

؎  مہرے ست دراز تاب خفاش                    ایمان باید ترانہ کنگاش

(چمگادڑ طویل کچلی والی کا مہر ہے۔تجھ میں ایمان ہونا چاہئے نہ کہ صلاح ومشورہ۔ت)

ابوجہل نے جبرئیل امین علیہ الصلٰوۃ والسلام کو شتر نرجوان کی شکل میں دیکھا کہ منہ کھولے ہوئے اس پر حملہ کیا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن