دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

 

دامادی)ثابت نہ ہوگی کیونکہ مرد نے عورت کی شرمگاہ نہیں دیکھی اس کا عکس اور شبیہ دیکھی ہے۔اور یہ قول انطباع(ٹھپہ لگ جانا)پر مبنی ہے نہ کہ انعکاس شعاع پر۔ورنہ مرئی نفس شرمگاہ ہوتی نہ کہ اس کا خیال،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مقدمہ ثانیہ: علمائے کرام نے وجود شے کے چار مرتبے لئے ہیں:

(۱)وجود فی الاعیان جس طرح زید کہ خارج میں موجود ہے۔

(۲)وجود فی الاذہان کہ صورت زید جو اس کے لئے مرآت ملاحظہ ہے ذہن میں حاضرہے۔

(۳)وجود فی العبارۃ کہ زبان سے نام زید لیا گیا،

فان الاسم عبارۃ عن المسمی وفی مسند احمد و سنن ابن ماجۃ وصحاح الحاکم وابن حبان عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن ربہ عزوجل انا مع عبدی اذا ذکر نی وتحرکت بی شفتاہ [1]۔

کیونکہ نام اپنے مسمی سے عبارت ہے(اور اسی کو ظاہر کرتا ہے)چنانچہ مسند امام احمد،سنن ابن ماجہ،صحیح حاکم،اور صحیح ابن حبان میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے حوالے سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ نے اپنے پروردگار عزوجل سے ذ کر فرمایا(کہ وہ ارشاد فرماتاہے کہ میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتاہوں جب میرا ذکر کرتا ہے اور میرے ذکر سے اس کے ہونٹ حرکت کرتے ہیں۔(ت)

(۴)وجودفی الکتابۃ کہ نام زید لکھا گیا:

قال اﷲ تعالٰی"یَجِدُوۡنَہٗ مَکْتُوۡبًا عِنۡدَہُمْ فِی التَّوْرٰىۃِ وَالۡاِنْجِیۡلِ ۫"[2]۔

(اﷲ تعالٰی نے ارشادفرمایا:)اس نبی کو اہل کتاب اپنے پاس توریت وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم

 


 

 



[1] مسند امام بن حنبل عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ الکتب الاسلامی بیروت ۲ /۵۴۰،صحیح البخاری کتاب التوحید باب قول اﷲ لاتحرك بہ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۱۲۲

[2] القرآن الکریم ۷ /۱۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن