دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

کما افتی بہ غیر واحد ویؤیدہ قولھم لوعلق الطلاق برؤیتھا لم یحنث برؤیہ خیالھا فی نحو مراٰۃ لانہ لم یرھا ومحل ذلك کما ھو ظاھر حیث لم یخش فتنۃ ولا شھوۃ [1]اھ ومثلہ فی النھاٰیۃ للرملی فقد افاد اٰخر اما اباد ھذا القیاس فان صوت الملاھی نفسہ فنتۃ ولا دخل فیہ لخصوص آلۃ فانہ یورث قطعا سماعہ من الصندوق مایورث سماعہ من غیرہ فلا فرق بخلاف الخیال فانہ غیر مشتھی بنفسہ ولا صالح لذٰلك فافترقا وعاشرا انی لااظن ھذا الشرع المطھر یبیح رؤیۃ فرج الاجنبیۃ عاریۃ عن الثیاب فی المرآۃ فان فیہ من الفساد والبعد عن مقاصد الشرع مالایخفی ولا اعلم قط رخصتہ فی ذٰلك عن علمائنا وان حکموا ان برؤیۃ فرج المرأۃ فی المرآۃ بشھوۃ لاتثبت حرمۃ المصاھرۃ لانہ لم یرفرجھا بل مثالہ وھو مبنٰی علی القول بالانطباع دون انعکاس الشعاع والا لکان المرئی نفس الفرج لاخیالہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

 

تو اس سے عورت کی مثال اور شبیہ(فوٹو)خارج ہے لہذا کسی مرد کا آئینہ میں عورت کی شیبہ اور عکس دیکھنا حرام نہیں جیسا کہ بہت سے علماء کرام نے اس کافتوٰی دیا ہے۔اور ان کے اس قول سے اس کی تائید ہوتی ہے کہ اگر کسی شخص نے عورت دیکھنے پر طلاق منکوحہ کو معلق(موقوف)کردیا تو پھر آئینہ میں عورت کا عکس اور شبیہ دیکھنے سے قسم نہ ٹوٹے گی کیونکہ اس نے عورت نہیں دیکھی بلکہ اس کا عکس دیکھا ہے اورمحل (محمل)جیسا کہ ظاہرہے یہ ہے کہ جہاں فتنہ اور شہوت کا اندیشہ اور خطرہ نہ ہو اھ اور علامہ رملی کے "النہایۃ"میں یونہی مذکور ہے۔پس اس نے آخر میں وہ افادہ پیش کیا جس نے اس قیاس کو واضح کردیا کہ نفس راگ کی آواز فتنہ ہے پس اس میں خصوصیت آلہ کو کوئی دخل نہیں لہذا صندوق سے را گ سننا یقینا وہی کچھ پیدا کرتا ہے جو دوسرے آلات راگ سے سنا جائے تو پیدا ہوتا ہے۔لہذا دونوں کے سماع میں کوئی فرق نہیں بخلاف خیال(اور عکس)کے اس میں بذات خود اشتہا(چاہت)نہیں ہوتی اور وہ اس قابل بھی نہیں ہوتا لہذا دونوں میں فرق ہوگیا۔ (اور وجہ افتراق ظاہر ہوگئی)عاشرا میں تو اس شریعت پاك کے متعلق یہ گمان نہیں کرسکتا کہ اس نے آئینہ میں برہنہ عورت کی شرمگاہ کو دیکھنے کی اجازت دی ہو۔ (اور اس کو مباح قرار دیا ہو) کیونکہ اس میں ایسا فساد اور مقاصد شریعت سے بعد (دوری)ہے جو کسی پر پوشیدہ نہیں اور مجھے اپنے علمائے کرام سے قطعا اس کی اجازت اور رخصت معلوم نہیں،اگر چہ انھوں نے یہ حکم دیا ہے کہ آئینہ میں بطور شہوت کسی عورت کی شرمگاہ دیکھنے سے حرمت مصاہرت(حرمت

 


 

 



[1] تحفہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن